ملک کی خاطر پیپلز پارٹی ہر چیز قربان کرنے کو تیار ہے: گورنر پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
لاہور (نیوز رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کو متحرک، فعال اور مضبوط بنانا ہے۔ پیپلز پارٹی ہر سوچ اور ہر طبقے کو ساتھ لے چلتی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری عوامی مینڈیٹ سے وزیراعظم بنیں گے۔ ملک میں جمہوریت کا چلنا صدر آصف علی زرداری کی بدولت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہائوس لاہور میں پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل میر کی قیادت میں لاہور کے سماجی خدمت کرنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات کے دوران وفد نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن، ایم پی اے مخدوم عثمان اور دیگر بھی موجود تھے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی حقیقی معنوں میں عوام کی پارٹی ہے۔ آنے والے وقت میں پاکستان کی غیور قوم تیر پر ٹھپہ لگا کر بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنائے گی۔ ملک کی خاطر پیپلزپارٹی ہر چیز قربان کرنے کو تیار ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی
پڑھیں:
فیصل کریم کنڈی کو نتھیاگلی گورنر ہاؤس استعمال کرنے کی اجازت مل گئی
پشاور ہائیکورٹ نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو نتھیاگلی میں گورنر ہاؤس استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔
نتھیا گلی میں گورنر ہاؤس کو کے پی حکومت کی تحویل میں لینے کے خلاف درخواست کی سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس خورشید اقبال نے کی۔
عدالت نے صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج میں اب دم نہیں ہے۔
وکیل نے بتایا کہ صوبائی حکومت گورنر ہاؤس کو کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتی ہے، گورنر ہاؤس کی آئینی حیثیت ہے، صرف صدارتی آرڈر سے تبدیل ہوسکتی ہے۔
درخواست گزار نے کہا کہ مری میں پنجاب گورنر ہاؤس کی تبدیلی صدارتی فرمان سے ہوئی تھی، بعدازاں عدالت نے درخواست کی سماعت ملتوی کردی۔