اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بارش کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بارش کی پیشگوئی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے کئی علاقوں میں بھی بارش اور تیز ہواؤں کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہے گا اور چند مقامات پر تیز یا موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے اضلاع چترال، دیر، سوات، ہری پور، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں بھی بارش کی توقع ہے، مالاکنڈ، شانگلہ، کوہستان، پشاور، صوابی، مردان، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، وزیرستان، کوہاٹ، کرک اور بنوں میں بھی چند مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے۔ تاہم دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی گرمی اور نمی برقرار رہنے کا امکان ہے تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، تلہ گنگ، چکوال، جہلم، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاء الدین، گوجرانوالہ، گجرات اور فیصل آباد میں چند مقامات پر تیز بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ ملتان، بہاولپور، بہاولنگر اور ڈی جی خان میں آندھی اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ جنوبی اور مشرقی علاقوں میں شدید گرمی کی توقع ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایران کا جوہری پروگرام دنیا کی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے، برطانوی وزیراعظم سوات: کالام میں کشتی الٹنے سے دو خواتین جاں بحق، 3 افراد لاپتہ امریکی حملے کے بعد ایران کا ردعمل، اسرائیل پر میزائلوں کی بارش ، آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان ایران نے جوہری تنصیبات پر حملے کی تصدیق کر دی امریکا بھی ایران کے خلاف جنگ میں شامل، تہران کے جوہری تنصیبات پر حملہ کر دیا پاکستان میں بوداپیسٹ پراسیس کا تاریخی اجلاس، 28 ممالک کے نمائندے شریک جہاد کا اعلان صرف ریاست کرسکتی ہے اس کا اختیار کسی فرد یا ٹولے کو حاصل نہیں ہے، ڈی جی آئی ایس پی آرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات خیبر پختونخوا کی پیشگوئی اضلاع میں کا امکان بارش کی میں بھی رہے گا
پڑھیں:
خیبر پختونخوا کے وزیر پختون یار کی بیٹی کو اغواء کرنے کی کوشش
پختون یار : فائل فوٹوخیبر پختونخوا کے وزیر پختون یار کی بیٹی کو اغواء کرنے کی کوشش کی گئی، جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر پختونیار کی بیٹی کو اغوا کرنے کی کوشش کا مقدمہ تھانا میرا خیل بنوں میں درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ صوبائی وزیر کی بیٹی گھر کے قریب کھیل رہی تھی، ملزم بچی کو اٹھا کر لے گیا، تاہم بچی کے چیخنے پر ملزم اسے چھوڑ کر فرار ہوگیا۔