قومی ایئرلائن پی آئی اے یورپی یونین کے کارگو آڈٹ میں کامیاب
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان اور قومی ائیرلائن کے لیے بڑی خبر ہے کہ پی آئی اے نے یورپین یونین کے کارگو آڈٹ میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔
یورپین یونین کے کارگو آپریشن کے آڈٹ کرنے والے ادارے اوگاڈا نے پی آئی اے کو تجدید شدہ لائسنس جاری کردیا ہے۔ یاد رہے کہ یورپی یونین ویلیڈیشن کرنے والی اوگاڈا ٹیم نے پی آئی اے کا کراچی، لاہور، اسلام آباد ایئرپورٹ پر آڈٹ کیا تھا ، جس میں سی اے اے ڈائریکٹر ایوی ایشن سیکورٹی کی سربراہی میں یورپی یونین ٹیم کو آڈٹ کے دوران پاکستان میں مکمل تعاون کیا گیا تھا۔
آڈٹ میں کامیابی پر پی آئی اے کے سی ای او عامر حیات اور ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ اس پیش رفت کے بعد کارگو لائسنس تجدید میں پی آئی اے مسافروں کے ساتھ یوکے اور یورپ کی پروازوں میں کارگو بھی لے جاسکے گا ۔
واضح رہے کہ یورپی یونین سے قبل برطانیہ کے لیے پہلے ہی پی آئی اے کو کارگو لائسنس جاری ہوچکا ہے۔ ذرائع کے مطابق یورپی یونین کے کارگو آڈیٹر نے پی آئی اے کے کارگو لائسنس کی تجدید 2028ء تک کی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: یونین کے کارگو یورپی یونین پی آئی اے
پڑھیں:
قومی ایئرلائن کی نجکاری کے معاملے پر اہم پیش رفت
فائل فوٹوقومی ایئرلائن کی نجکاری کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کا غیر معمولی اجلاس ہوا، جس میں قومی ایئرلائن کے شعبہ پرسیشن انجینئرنگ کو باقاعدہ طور پاک فضائیہ کے ذیلی ادارے پی ای سی پی ایل کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
اسکیم آف ارینج منٹ کے تحت پرسیشن انجینئرنگ شعبہ کو یکم مئی 2025 سے پاک فضائیہ کے ذیلی کمپنی کے حوالے کیا گیا ہے۔
پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے شیئر ہولڈرز نے پرسیشن انجینئرنگ کو پاک پی ای سی پی ایل کے حوالے کرنے کی متفقہ طور پر منظوری دی۔
پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کا غیر معمولی اجلاس عام اسلام آباد میں 25 اکتوبر کو منعقد ہوا تھا۔