یورپی پارلیمانی کمیٹی کے وفد کی پارلیمنٹ ہاؤس آ مد ‘اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251029-08-26
اسلام آباد(نمائندہ جسارت) یورپی پارلیمانی کمیٹی برائے ترقی کے وفد نے منگل کوپارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی، جس میں ایاز صادق نے پاکستان اور یورپی یونین کے مابین دیرینہ اور ہمہ جہت تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔وفد کی قیادت پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر مسٹر ریمونڈاس کاروبلس نے کی۔اسپیکر سردار ایاز صادق نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان اور یورپی یونین کے مابین دیرینہ اور ہمہ جہت تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔یورپی پارلیمانی کمیٹی برائے ترقی کے وفد میں آسٹریا سے لوکس مینڈل، پولینڈ سے رابرٹ بیڈرون، اسپین سے خوان فرنینڈو لوپیز آگویلار، چیکیا سے توماش زڈیخوفسکی اور جرمنی سے مسٹر مارک جونگن شامل تھے۔وفد نے اسپیکر سردار ایاز صادق کی جانب سے پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا اور یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان مستقبل میں مزید تعاون کے فروغ کی امید ظاہر کی۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی سفارت کاری باہمی فہم و اعتماد کو فروغ دینے، عوامی روابط کو مضبوط کرنے اور مشترکہ جمہوری اقدار کو آگے بڑھانے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔اسپیکر نے کہا کہ دونوں خطوں کی پارلیمانوں کے مابین قریبی رابطے ترقی، بہتر طرزِ حکمرانی اور جامع ترقی کے فروغ میں مددگار ثابت ہوں گے۔یورپی وفد نے پاکستان کی جمہوری استحکام، ادارہ جاتی مضبوطی اور انسانی ترقی کے لیے عزم و وابستگی کو سراہا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: یورپی یونین ترقی کے
پڑھیں:
فضائی حدود کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی، یورپی یونین روس کو وارننگ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برسلز: یورپی کمیشن کی صدر ارسولا فان ڈیر لین نے کہا ہے کہ یورپی یونین اپنی فضائی حدود یا سرزمین پر کسی بھی دراندازی کو برداشت نہیں کرے گی جبکہ یورپ اپنی دفاعی تیاریوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مربوط اقدامات کررہا ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق اسٹاک ہوم میں نارتھک کونسل سمٹ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ارسولا فان ڈیر لین نے روس کے حالیہ فضائی خلاف ورزیوں کو اشتعال انگیزی اور ہائبرڈ خطرہ قرار د یتے ہوئے کہاکہ یہ ایک اشتعال انگیز عمل ہے، ایک ہائبرڈ خطرہ ہے، جسے ہم کسی طور برداشت نہیں کریں گے، یورپی یونین اپنی فضائی اور زمینی حدود کے تحفظ کے لیے مکمل تیار ہے اور اسی مقصد کے لیے دفاعی تیاریوں کا نیا روڈ میپ تیار کیا جارہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یورپی یونین ریڈینس روڈ میپ کے تحت نئی دفاعی حکمت عملیوں پر کام کررہی ہے جن میں ایسٹرن فلینک واچ اور ڈرون وال جیسے اقدامات شامل ہیں تاکہ مشرقی یورپ کی سرحدوں کو مضبوط بنایا جا سکے۔
یوکرین کے معاملے پر بات کرتے ہوئے ارسولا فان ڈیر لین نے کہا کہ یورپی یونین یوکرین کے لیے طویل المدتی حمایت جاری رکھے گی اور روس کے منجمد اثاثوں کو استعمال کرنے کی قانونی تجویز پر غور ہورہا ہے تاکہ 2027 تک یوکرین کی مالی ضروریات پوری کی جاسکیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم تجویز پیش کررہے ہیں کہ روس کے منجمد اثاثوں کے نقد ذخائر سے یوکرین کو قرض دیا جائے جو اسے روس کی جانب سے ہرجانہ ادا کیے جانے کی صورت میں واپس کرنا ہوگا، یہ ایک پیچیدہ لیکن قانونی طور پر مضبوط تجویز ہے، ہمارا پیغام روس کے لیے بالکل واضح ہے، ہم طویل عرصے تک یوکرین کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس کی مالی ضروریات پوری کریں گے۔