اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، بارش کے ساتھ چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں نے گرمی کی شدت کم کر دی۔
این ڈی ایم اے نے ممکنہ سیلاب کی ایڈوائزری جاری کر دی
ادھر آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں، بشمول میرپور، ڈڈیال، چکسواری، منگلا اور اسلام گڑھ میں گرج چمک کے ساتھ تیزبارش ہوئی۔
گلگت بلتستان کے متعدد علاقوں میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔
ملیر کینٹ، گلشن معمار، کلفٹن اورصدر کے علاقوں میں بارش نے شہریوں کو خوشگوار موسم کا تحفہ دیا جبکہ محکمہ موسمیات نے اگلے چند روز تک مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
امریکا بھی ایران کیخلاف جنگ میں شامل، تہران کے جوہری تنصیبات پر حملہ کردیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے مختلف علاقوں علاقوں میں
پڑھیں:
سوات میں موسلادھار بارش؛ دریا کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری
سٹی 42 : سوات کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں موسلادھار بارش جاری ہے، دریائے سوات کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جس کے پیشِ نظر انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔
سوات کے علاقوں میں ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کے امکانات بڑھ گئے، موسلادھار بارش سے سیلاب متاثرین کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ پہلے آنے والے سیلاب سے تباہ شدہ گھروں کی بحالی تاحال ممکن نہ ہوسکی، دوبارہ بارشوں نے متاثرہ خاندانوں کی پریشانی بڑھا دی۔
سیگریٹ نہ لاکر دینے پر سگے بھائی کو قتل کرنے والے سنگدل ملزم کو سزا سنادی گئی
سوات انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے، عوام کو دریائے سوات اور ندی نالوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سیلاب زدہ علاقوں میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہوچکی ہے، بارش کے بعد نشیبی علاقے متاثر ہونے لگے۔ دوسری جانب ریسکیو ٹیمیں الرٹ ہیں، صورتحال پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔