عالم اسلام ایران کی حمایت میں یک زبان ہے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے، جس میں تازہ ترین مسائل کے بارے میں نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کی جاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کے روز اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںتجزیہ انجم رضا کے ساتھ
موضوع: عالم اسلام ایران کی حمایت میں یک زبان ہے
The Islamic World is Unanimous in Supporting Iran
مہمان: مفتی گلزار احمد نعیمی (سربراہ جماعت اہل حرم پاکستان)
علامہ محمد اصغر عسکری ( مرکزی جنرل سیکرٹری علمائے مکتبِ اہلِ بیتؑ پاکستان)
میزبان و پیشکش: سید انجم رضا
خلاصہ گفتگو و اہم نکات:
آج دنیا بھر میں مسلمان جمہوری اسلامی ایران کی حمایت میں متحد ہوچکے ہیں
حکمران اپنی بادشاہتیں اور حکومت بچانے کے خوف میں مبتلا ہیں
پاکستان کی حکومت، پارلیمنٹ، سیاسی و مذہبی جماعتیں جمہوری اسلامی ایران کی حمایت میں کھڑے ہیں
پاکستان کے تمام ادارے سمیت مسلح افواج جمہوری اسلامی ایران کی حمایت میں متفق ہیں
پاکستان کے عوام تو اسرائیل کے خلاف عملی جہاد کے لئے بھی تیار ہیں
امریکی صدر اور نیتن یاہو شدید خوف میں مبتلا ہیں
ٹرمپ تو ایک تاجر ہے اور اپنی دوکانداری چلانے میں پینترے بدل رہا ہے
سوالات وموضوعات گفتگو:
جمہوری اسلامی ایران پہ اسرائیلی جارحیت نے امت مسلمہ کو متحد کردیا ، اس پہلو کو آپ کس نظر سے دیکھتے ہیں؟
پاکستان کی پارلیمنٹ، حکومت، سیاسی ومذہبی جماعتوں نے برادر ہمسایہ ملک اسلامی جمہوری ایران کی حمایت جو موقف اپنایا ہے، اس کیا اثرات ہونگے؟
امریکی صدرٹرمپ جس انداز میں پینترے بدل رہا ہے، کیا یہ اس کی بوکھلاہٹ کا اظہار ہے یا کوئی سایسی چالبازی ہے؟
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جمہوری اسلامی ایران ایران کی حمایت میں
پڑھیں:
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
پشاور (نیوز ڈیسک) سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، پنشن میں 7 فیصد اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی سرکاری پنشنرز کے لیے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
حکومتی اعلامیے میں کہا گیا کہ پنشن میں 7 فیصد اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگیا اور اس سے تمام صوبائی سرکاری پنشنرز مستفید ہو سکیں گے۔
محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں پنشن میں اضافے کے حوالے سے اہم نکات اور شرائط واضح کی گئی ہیں۔
جس میں کہا ہے کہ یہ 7 فیصد اضافہ 30 جون 2026 تک حاصل کردہ نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا اور یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے کے حقدار ہوں گے۔
یہ اضافہ فیملی پنشن اور کمپیشنٹ الاؤنس کے کیسز پر بھی یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
اس کے علاوہ بیرون ملک مقیم صوبائی حکومت کے اہل پنشنرز بھی مقررہ شرائط و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ 7 فیصد اضافہ پہلے سے ملنے والی کسی بھی “خصوصی اضافی پنشن” پر لاگو نہیں ہوگا۔
خیبرپختونخوا حکومت کے اس اقدام کو صوبے کے لاکھوں ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے خاندانوں کے لیے موجودہ معاشی صورتحال میں ایک بڑا ریلیف قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے