اسلامی جمہوریہ ایران پر صہیونی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی، ایران اسلامی کے حق دفاع اور مزاحمت کی بھرپور تائید کی گئی، اور رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی قیادت پر مکمل اعتماد اور غیر متزلزل حمایت و عقیدت کا اظہار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس علماء امامیہ پاکستان کے زیر اہتمام "عظمت غدیر و عاشورا کانفرنس" کے عنوان سے ایک اہم علاقائی اجتماع گجرات میں منعقد ہوا، جس میں شمالی پنجاب کے سات اضلاع سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام، دینی مبلغین اور آئمہ جمعہ و جماعت کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس فکری و تربیتی نشست میں مقررین نے ایامِ غدیر و عاشورا کی دینی، تاریخی اور فکری اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اسے امت مسلمہ کے لیے وحدت، حق شناسی اور قربانی کا ابدی پیغام قرار دیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں ان دونوں ایام کی روح کو زندہ رکھتے ہوئے معاشرتی اور فکری محاذ پر جدوجہد کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ کانفرنس سے وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، فدا علی حلیمی، ڈاکٹر تنویر حسین رضوی اور علامہ چوہدری ضیغم عباس نے خطاب کیا۔ مقررین نے غدیر و عاشورا کے پیغام کو عصرِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق بیان کرتے ہوئے مبلغین کی انفرادی، اجتماعی اور فکری ذمہ داریوں کی نشان دہی کی۔

اجتماع میں شرکت کرنے والے تمام مبلغین کو بین الاقوامی ادارہ الباقر کے شعبہ مطالعات "الباقر مرکز مطالعات" کی طرف سے شائع کردہ دو اہم علمی کتب بطور تحفہ پیش کی گئیں، جن میں "مبادی علم عرفان" (مترجم: علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی) اور "اقدار عاشورا" (مدوّن: حجج الاسلام فدا علی حلیمی و اشرف حسین سراج) شامل تھیں۔ کانفرنس کے اختتام پر ایک متفقہ قرارداد منظور کی گئی، جس میں اسلامی جمہوریہ ایران پر صہیونی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی، ایران اسلامی کے حق دفاع اور مزاحمت کی بھرپور تائید کی گئی، اور رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی قیادت پر مکمل اعتماد اور غیر متزلزل حمایت و عقیدت کا اظہار کیا گیا۔

واضح رہے کہ مجلس علماء امامیہ پاکستان، بین الاقوامی ادارہ الباقر کا شعبۂ تبلیغات ہے، جو اس وقت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے 28 اضلاع میں فعال ہے اور مبلغین امامیہ کی تنظیم، فکری تربیت اور تبلیغی رہنمائی کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔ اس تبلیغی نظام کے مؤسس و سربراہ علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی ہیں۔ یہ ادارہ اپنی تاسیس سے اب تک بارہ سال کی کامیاب تبلیغی جدوجہد مکمل کر چکا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کی گئی

پڑھیں:

امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ان کمپنیوں سے لین دین کرنے والے غیر ملکی مالیاتی ادارے اور افراد بھی پابندیوں کی زد میں آسکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خزانہ نے ایران سے متعلق نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں، چار ایرانی شہریوں اور چار کرپٹو ایکسچینجز پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ان کمپنیوں سے لین دین کرنے والے غیر ملکی مالیاتی ادارے اور افراد بھی پابندیوں کی زد میں آسکتے ہیں۔ دوسری طرف ایرانی خبر ایجنسی نے کہا ہے کہ ایران نے امریکا کے مجوزہ حتمی منصوبے پر اب تک کوئی جواب نہیں بھیجا ہے۔

مہر نیوز کی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی مجوزہ منصوبے پر ایران میں بات چیت جاری ہے، امریکی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ایرانی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماضی کے تجربات کی بنیاد پر، ایران ٹھوس اور حقیقی فوائد حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
  • امام خمینی، فکر، قیادت اور انقلاب کا استعارہ
  • مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی: پاکستان سمیت 8 ممالک کا شدید ردعمل، پورا حرم صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ قرار
  • نیشنل کانفرنس کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، غلام علی کھٹانہ
  • لاہور میں ہونیوالی ’’شہید اُمت کانفرنس‘‘ میں ایک اور نشست کا اضافہ
  • علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ جواد نقوی کی ملاقات، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
  • ایران، امریکا مذاکرات: یورپی یونین بھی پاکستان کے کردار کی معترف لیکن مسئلے کا حل تاحال تاخیر کا شکار کیوں؟
  • وزیراعظم کا بی ٹو بی کانفرنس کی پیشرفت کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کا فیصلہ
  • خطے میں تنازعات کے پُرامن حل کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار
  • قدرت کا حیرت انگیز شاہکار، ہولونگ درخت کے ’ہیلی کاپٹر پھلوں‘ کی حسین اڑان