بھارت میں شدید بارشوں کا انتباہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) بھارت کی مختلف ریاستوں میں شدید بارشوں کا انتباہ جاری کردیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں میںملک گیر مون سون بارش کے نئے سلسلے کے پیش نظر بڑے پیمانے پر انتباہ جاری کردیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بھارت کے جنوب مغربی مون سون مسلسل بھارت کی طرف بڑھ رہا ہے، جس کی وجہ سے گرج چمک اور تیز ہواو¿ں کا خطرہ ہے۔
آئی ایم ڈی کی جانب سے بھی مذکورہ پیشگوئی کی کہ آنے والے چند دنوں میں مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، بہار اور اوڈیسہ میں بہت زیادہ بارش ہوسکتی ہے۔
اسی طرح آسام اور میگھالیہ میں بھی شدید طوفانی بارش کا امکان ہے، جبکہ مشرقی مدھیہ پردیش، گجرات کے علاقے اور بہار کے کچھ حصے سیلابوں سے سے متاثر ہو سکتے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
محکمہ موسمیات کی کل سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی
لاہور:محکمہ موسمیات نے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 4 سے 5 نومبر کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ہے جس کے باعث درجہ حرارت میں واضح طور پر کمی واقع ہوگی۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، تلہ گنگ، جہلم، سرگودھا، خوشاب، گجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال میں بارشوں کا امکان ہے۔ مری، گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں برف باری متوقع ہے۔
ممکنہ بارشوں سے اسموگ میں کمی کے امکانات ہیں، شہری اسموگ سے بچاؤ کیلئے ماسک کا استعمال کریں اور غیر ضروری باہر نہ نکلیں، پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ شہری خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ کسان اپنی سرگرمیوں کو موسم کی صورتحال کے مطابق ترتیب دیں۔