دیربالا اور کوہستان میں شدید بارش، سیلابی صورتحال سے تباہی، بچہ جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
اپر دیر:دیربالا: کوہستان کے سیاحتی مقامات جہاز بانڈہ، لاموتی، باڈگوائی اور وادی کمراٹ میں شدید بارش نے تباہی مچادی۔
بارش کے باعث ندی نالوں اور دریائے کوہستان میں طغیانی آگئی اور سیلابی صورتحال پیدا ہوئی جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔
شدید بارشوں سے جہاز بانڈہ، لاموتی، جندری اور دیگر مقامات کے تین رابطہ پل بہہ گئے، زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ کئی مکانات، قابل کاشت اراضیات اور رابطہ سڑکیں بھی سیلاب میں بہہ گئیں۔
سیلابی صورتحال کی وجہ سے کمراٹ روڈ مختلف مقامات پر بہہ گیا، سیاح پھنس گئے اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ سیلابی ریلہ پاتراک بازار میں داخل ہوگیا، گھروں اور دکانوں کو پانی میں ڈوبا دیا۔
سیلاب سے کئی بجلی گھر دریا برد ہوگئے، بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ فصلیں اور میوہ جات کے باغات سیلاب میں بہہ گئے۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ملک بھر میں مون سون ہوائیں داخل، شدید بارشوں کی پیشگوئی
اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں مون سون ہوائیں داخل ہونے سے 4 اگست سے 7 اگست تک شدید بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 6 اور 7 اگست کو اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، مری اور گلیات میں شدید بارش کا امکان ہے۔
سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مری، گلیات، آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔
اسی طرح بلوچستان کے شمال مشرقی اضلاع میں 6 اگست کو بارش اور آندھی کی پیش گوئی ہے، شدید بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سیاح بارش کے دوران سفر سے گریز کریں اور موسمی صورت حال سے آگاہ رہیں۔