اپردیر: سیلاب کے باعث تباہی، 3 رابطہ پل ٹوٹ گئے، بچہ پانی میں بہہ گیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع اپر دیر میں موسلادھار برسات کے باعث سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی ہے۔
نجی چینل کے مطابق سیاحتی مقام کمراٹ کے مرکزی پُل سمیت 3 رابطہ پل سیلابی پانی کی نذر ہو گئے، جب کہ 4 مکانات اور ایک پاور ہاؤس کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
سیلابی ریلے میں ایک بچے کے بہہ جانے کی بھی اطلاع ملی ہے۔ اپردیر اور گردونواح میں رات گئے ہونے والی تیز بارش کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔
ریلوں سے سیاحتی مقام کمراٹ اور جہاز بانڈہ میں 3 رابطہ پُل بہہ گئے، کمراٹ کا پل بہہ جانے سے اطراف میں سیرو تفریحی کے لیے جانے والے سیاح بھی پھنس گئے ہیں جب کہ مکینوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 20 سے 23 جون تک پری مون سون سیزن کے لیے الرٹ جاری کیا ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال اور بحیرہ عرب سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مرطوب ہوائیں داخل ہوئی ہیں جب کہ مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ 20 جون سے ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہو رہا ہے۔
نیشنز ہاکی کپ فائنل؛ پاکستان آج نیوزی لینڈ سے ٹکرائے گا
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
علی پور میں ،راشن لے جاتے ہوئے 4 افراد سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق
ویب ڈیسک: علی پور میں راشن لے جاتے ہوئے افسوسناک حادثہ پیش آگیا، 4 افراد سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو عملہ کے مطابق 4 افراد راشن لے کر واپس گھر جاتے ہوئے سیلابی پانی میں ڈوب کر دم توڑ گئے، بستی کارچ اور دیگر علاقوں میں پیش آئے الگ الگ حادثات میں چار اموات ہوئیں۔
تین ماموں بھانجا ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے ڈوبے، جن کی شناخت نادر، رستم، حافظ بابر کے نام سے ہوئی، 15 سالہ کاشف گبول کھانا لے جاتے ہوئے سیلابی پانی میں بہہ کر جاں بحق ہوا۔
پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں سری لنکا کو شکست دیدی
ریسکیو ٹیموں نے آپریشن کے بعد تمام لاشیں برآمد کر لیں۔