یمن میں 5 لاکھ بارودی سرنگوں کا خاتمہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
صنعا (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) یمن میں 5 لاکھ بارودی سرنگوں کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عرب خطے کا نامور ملک یمن میں انسانی حقوق کے پیش نظر عوام الناس کی زندگیوں کو تحفظ دینے کے لیے سعودی مشن مسام کے تحت 5 لاکھ بارودی سرنگوں کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے منصوبے کی جانب سے ایک انکشاف سامنے آیا ہے کہ اب تک حوثی ملیشیا کی جانب سے بچھائی گئی تقریباً 5لاکھ بارودی سرنگیں نکالی جا چکی ہیں، جو عام شہریوں، بالخصوص بچوں، بزرگوں اور خواتین کی جانوں کے لیے خطرہ بنی ہوئی تھیں۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ مذکورہ تعداد ان تمام بارودی سرنگوں کا مجموعہ ہے جو شاہ سلمان مرکز نے 2018 ءمیں اپنے قیام کے اعلان سے لے کر اب تک ناکارہ بنائی ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بارودی سرنگوں کا
پڑھیں:
میجر کرکٹ لیگ کے نئے سیزن کی تاریخوں کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسپورٹس ڈیسک)امریکا کی میجر لیگ کرکٹ (ایم ایل سی) کا چوتھا سیزن 18 جون سے 18 جولائی 2026 تک ہوگا۔تفصیلات کے مطابق چھ ٹیموں پر مشتمل ایونٹ میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ایم آئی نیویارک نے 2025 کا ایڈیشن جیت کر اب تک منعقدہ 3 میں سے دو ٹائٹل اپنے نام کر رکھے ہیں۔لیگ ا?ئندہ برس کینیڈا میں توسیع اور 2027 سے مزید دو ٹیمیں شامل کرنے کا منصوبہ بھی رکھتی ہے۔دوسری جانب سیزن فور کی تاریخوں کے اعلان کے باوجود اب تک یو ایس اے کرکٹ کی جانب سے امریکن کرکٹ انٹرپرائزز کے ساتھ معاہدے کی منسوخی یا بحالی کو واضح نہیں کیا گیا ہے۔