---فائل فوٹو 

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی جانب سے سخت وارننگ کے بعد تحریکِ انصاف کے ارکان نے بانیٔ پی ٹی آئی کی تصاویر ایوان سے ہٹالیں۔

ذرائع کے مطابق  پی ٹی آئی کے ارکان بجٹ سیشن کے دوران بانیٔ پی ٹی آئی کی تصاویر ڈیسک پر لگا کر رکھتے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی چیئرمین کی جانب سے بانیٔ پی ٹی آئی کی تصاویر ایوان میں لگانے پر کارروائی کی وارننگ دی گئی تھی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کی تصاویر پی ٹی آئی

پڑھیں:

تحریک انصاف کا آج ملک گیر احتجاج کا اعلان، لاہور سمیت پنجاب بھر میں مظاہروں کی تیاریاں مکمل

لاہور:

یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف نے آج ملک گیر احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے، جس کے تحت پنجاب بھر میں ریلیاں اور مظاہرے کیے جائیں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق 5 اگست کو یومِ سیاہ کے طور پر مناتے ہوئے ہر حلقے میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے، اور اراکین اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز و تنظیمی عہدیداران کو بھرپور شرکت کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

لاہور میں بھی مختلف حلقوں میں احتجاج کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ صدر پی ٹی آئی لاہور امتیاز شیخ کے مطابق پارٹی آج لاہور کے مختلف علاقوں میں بھرپور مظاہرہ کرے گی جبکہ کسی ایک مقام پر پاور شو کی بھی کوشش کی جائے گی تاہم صورتحال کے پیش نظر متبادل پلان بھی تیار کر لیا گیا ہے۔

ادھر پارٹی کا دعویٰ ہے کہ احتجاج کو روکنے کے لیے پولیس نے لاہور سے 300 سے زائد کارکنان کو حراست میں لے لیا ہے اور رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے لاہور سمیت پنجاب بھر میں اینٹی رائٹ فورس کے دستے تعینات کر دیے گئے ہیں، جبکہ اہم سرکاری عمارتوں اور مرکزی شاہراہوں پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اگر مرکزی پاور شو ممکن نہ ہوا تو حلقہ وار احتجاجی مظاہرے ہی کیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • اراکین پارلیمنٹ کو آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نااہل کیا گیا، ذرائع الیکشن کمیشن
  • الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی و سینیٹ کے اپوزیشن لیڈرز سمیت 9 ارکان کو نااہل قرار دیدیا
  • پی ٹی آئی احتجاج ،حکومت متحرک ،چھاپے ، پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر گرفتار
  • عمران خان کی قید کو دوسال،پی ٹی آئی کااڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کا فیصلہ
  • وزیراعظم کی تنخواہ ارکان پارلیمنٹ کے مقابلے میں نصف سے کم ہونے کا انکشاف
  • تحریک انصاف کا آج ملک گیر احتجاج کا اعلان، لاہور سمیت پنجاب بھر میں مظاہروں کی تیاریاں مکمل
  • تحریک انصاف کے تمام ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ کو اسلام آباد بلا لیا گیا، ذرائع
  • حکومت کی جانب سے نئی آئینی ترمیم لانے کی تجویز
  • چیئرمین سینیٹ سے ایرانی صدر کی ملاقات
  • چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی ایرانی صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق