2025-11-03@15:05:36 GMT
تلاش کی گنتی: 681
«کے مختلف علاقوں»:
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے چند علاقوں میں بارش جبکہ شمالی پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق، آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور پہاڑی مقامات پر صبح و رات کے اوقات میں سرد رہنے کی توقع ہے۔ تاہم، مسلسل خشک موسم اور فضائی آلودگی کے باعث پنجاب کے مختلف اضلاع میں اسموگ برقرار رہنے کا امکان ہے۔ شہریوں کو سانس اور آنکھوں کی حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسلام آباد میں موسم خشک اور سرد رہے گا، جبکہ مری، گلیات اور قریبی علاقوں میں بھی خشک موسم کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ پنجاب کے شہروں لاہور، گوجرانوالہ، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، خانیوال، ساہیوال،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251103-2-2 حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)میئر حیدرآباد کاشف علی شورو کی شہر میں ڈینگی کی روک تھام کے سلسلے میں بلدیہ اعلی حیدرآباد کے شعبہ ملیریا کی جانب سے ضلع کے 9 ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کی حدود میں آنے والے علاقوں میں جاری فیومیگیشن مہم کو مزید تیز اور موثر بنانے کے حوالے سے بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد اقدامات تیز کردیئے ہیں اور اسپرے کی نئی مشینوں کی خریداری کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ جات سے عملے کی شعبہ ملیریا میں تعیناتی کرکے ویکسینیٹرز کی تعدا د میں اضافہ کردیا گیا ہے،تمام تعلقہ سٹی، لطیف آباد، قاسم آباد اور رورل پر مشتمل 9 ٹاؤنز میں عوام الناس کو ڈینگی سے بچانے اورمہم کو موثر بنانے کیلئے بلدیہ اعلیٰ کے مختلف افسران و...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلوں کے دوران 4 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقدی اور چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع ملیر ابراہیم حیدری کے علاقے بےنظیر چوک کے قریب گشت پر مامور پولیس پارٹی پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم علی حسن عرف علی شیدی زخمی حالت میں گرفتار ہوا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ترجمان ضلع ملیر پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک پستول بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال...
ملک کے مختلف شہروں لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان ایئرپورٹس پر آج بھی دھند کے باعث حدِ نگاہ کم ہے جس نتیجے میں متعدد فلائٹس تاخیر کا شکار ہیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق انتظامی معاملات کے سبب 2 پروازیں منسوخ جبکہ 34 میں تاخیر کر دی گئی ہے۔ لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس سے روانگی کی 15 پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق قومی ایئر کی کراچی اسلام آباد کی 2 پروازوں پی کے 300، 301 میں 5 گھنٹے کی تاخیر ہے، قومی ایئر کی کراچی سے اسلام آباد کی صبح 7 بجے کی پرواز دن 12 بجے روانہ ہوگی۔ نجی ایئر لائن کی اسلام آباد سے ابوظبی کی 2 پروازوں میں 8...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے پارٹی اندرونی امور میں اختلافات کی وجہ سے دو الگ الگ فہرستیں سامنے آ گئی ہیں، جس سے پارٹی کے اندر رابطے اور فیصلوں کی شفافیت پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقاتوں کی فہرست مرتب کرنے کی ذمے داری سینیٹر بیرسٹر علی ظفر کو سونپی گئی تھی، جنہوں نے ایک فہرست جاری کی جس میں سہیل آفریدی، جنید اکبر، شاہد خٹک، عون عباس، تیمور سلیم اور زرعالم خان کے نام شامل تھے۔تاہم پارٹی کے دیگر سینئر رہنما، بیرسٹر سلمان اکرم راجا...
قیصر کھوکھر : پنجاب پبلک سروس کمیشن نےمحکمہ صحت اور آبپاشی کے مختلف عہدوں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشنز جاری کر دیئے ہیں۔ محکمہ صحت میں ایسوسی ایٹ پروفیسر آف سرجری کی آسامی کیلئے ایک امیدوار کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے۔اسی طرح اسی محکمے میں ایسوسی ایٹ پروفیسر آبسٹٹریٹکس اینڈ گائناکالوجی کی آسامی کیلئے بھی ایک امیدوار کو کامیاب قرار دیا گیا ۔محکمہ آبپاشی میں ضلعدار ملتان زون کی آسامیوں کیلئے حتمی نتائج کے مطابق 11 امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا ہے جن میں اوپن میرٹ اور خواتین کوٹے کے55 امیدوار شامل ہیں۔تحریری امتحانات میں کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کے...
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا دورہ کبیروالا، بھٹہ خاندان سے اظہار افسوس
علامہ شبیر حسن میثمی نے سینئر نائب صدر شیعہ علما کونسل پاکستان جنوبی پنجاب مبشر حسن بھٹہ کی والدہ مرحومہ کے لیے فاتحہ خوانی کی اور مرحومہ کے بلندی درجات کی اجتماعی دعا کے بعد مختلف ملکی و بین الاقوامی صورتحال پر گفتگو بھی کی۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علما کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ کی پنجاب کے مختلف علاقوں کے تفصیلی دورہ جات اور مدارس کے سالانہ اجتماعات میں شرکت کے بعد کبیروالہ پہنچنے پر بھٹہ برادری کے معزز رفقا نے سیکرٹری جنرل کو خوش آمدید کہا۔ بعد ازاں سینئر نائب صدر شیعہ علما کونسل پاکستان جنوبی پنجاب مبشر حسن بھٹہ کی والدہ مرحومہ کے لیے فاتحہ خوانی...
کراچی: لانڈھی مانسہرہ کالونی کے قریب ٹریفک حادثے کے دوران ایک شخص جاں بحق ہوا۔ ایدھی حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ واقعہ تیز رفتار گاڑی کی ٹکر کے باعث پیش آیا، حادثے میں جاں بحق ہونے والے ضعیف العمر شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔ دوسری جانب، سہراب گوٹھ براق پیٹرول پمپ کے قریب ٹریفک حادثے کے دوران ایک شخص جاں بحق ہوا۔ پولیس کے مطابق حادثہ موٹر سائیکل سوار شخص کے سامنے کسی جانور کے آنے کے باعث پیش آیا۔ موٹر سائیکل سوار شخص سامنے آنے والے جانور کو بچانے کی کوشش کے دوران توازن برقرار نہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے زخمی سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ان ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، نقدی، گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے تھانہ درخشاں کی حدود میں فیز 6 چھوٹا بخاری کمرشل کے قریب درخشاں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کی موثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت عابد ولد مہامند اور سہیل ولد فاروق کے طور پر ہوئی۔ ان کے قبضے سے دو پستول، گولیاں، دو موبائل فون اور ایک گاڑی برآمد کی گئی، جبکہ ان کے دو...
سٹی 42: پی پی ایس سی نے مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان کر دیا.اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ لاہور ریجن بی میں جونیئر کلرک کی 12 آسامیوں کے حتمی نتائج جاری کردیے ۔کامیاب امیدواروں میں ماریا مبین، احمد سعید اعظم، محمد احمد، احمد حسن، خانسا ، محمد اویس عارف، محمد نعمان، صدف نور، نعمان شاکر، ثنااللہ ، سدرہ امداد، ریشیل امانت شامل ہیں ۔بورڈ آف ریونیو پنجاب میں اسسٹنٹ (خواتین کوٹہ) کی آسامیوں کے حتمی نتائج جاری کیے ۔کامیاب امیدواروں میں ارم شہزادی، عمارہ اکرم، حور فاطمہ، فرزانہ شبیر، مرویش عروج ۔ اقصٰی ارشد، انعم حبیب شامل ہیں ۔حتمی نتائج کی تفصیلات پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں.سیکرٹری پی پی ایس سی...
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے جس میں ایک ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔ تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ کے علاقے بخشی گوٹھ 8 نمبر بس اسٹاپ کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 22 سالہ یعقوب کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا جبکہ کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے مہران ٹاؤن میں فائرنگ سے 23 سالہ شعیب زخمی ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ زاتی جھگڑے میں پیش آیا ہے جس کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔
کراچی: پولیس کی بھاری نفری نے سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر اور اس کے اطرافی علاقوں میں آپریشن کے دوران متعدد افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا ۔ وفاقی حکومت کی پالیسی کے تحت ایس ایس پی ایسٹ فرخ رضا کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے منگل کو رات گئے سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر اور اس کے اطراف میں سرچ آپریشن کیا، جس میں اعلیٰ پولیس افسران سمیت بھاری نفری نے حصہ لیا جب کہ خواتین پولیس اہلکار اور انٹیلی جنس افسران بھی کارروائی میں موجود تھے۔ ڈی ایس پی اورنگ زیب خٹک کے مطابق آپریشن غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کیا جا رہا ہے ۔ اس دوران غیر قانونی طور...
سرچ آپریشن میں اعلیٰ پولیس افسران سمیت بھاری نفری نے حصہ لیا، جبکہ خواتین پولیس اہلکار اور انٹیلیجنس افسران بھی کارروائی میں موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس کی بھاری نفری نے سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر اور اس کے اطرافی علاقوں میں آپریشن کے دوران متعدد افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔ وفاقی حکومت کی پالیسی کے تحت ایس ایس پی ایسٹ فرخ رضا کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر اور اس کے اطراف میں سرچ آپریشن کیا، جس میں اعلیٰ پولیس افسران سمیت بھاری نفری نے حصہ لیا، جبکہ خواتین پولیس اہلکار اور انٹیلیجنس افسران بھی کارروائی میں موجود تھے۔ ڈی ایس پی اورنگزیب خٹک کے مطابق آپریشن غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں...
سکیورٹی فورسز کی تعیناتی آرٹیکل 220 کے تحت الیکشن کمیشن کی معاونت کے لیے طلب کی گئی ہے،22 سے 24 نومبر 2025ء تک پرامن ماحول فراہم کرنے کے لیے فوج، رینجرز اور ایف سی کی تعیناتی طلب کی ہے، تعینات ہونے والے سکیورٹی اہلکار پولنگ سٹیشنز سے باہر رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ملک کے مختلف اضلاع میں ضمنی انتخابات فوج، رینجرز اور ایف سی کی سکیورٹی میں کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ نجی ٹی وی نے ای سی پی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے وزارت داخلہ اور وزارت دفاع کو خطوط ارسال کر دیے گئے جس میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 185 ڈی جی خان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251022-01-6 راولپنڈی (مانیٹر نگ ڈیسک) راولپنڈی اسلام آباد، پشاور، ہنگو، ہری پور سمیت گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔بٹگرام شہر، لوئر دیر، ٹیکسلا شہر، حسن ابدال، واہ کینٹ اور گردنواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گہیں۔ باجوڑ، مری، ملاکنڈ، سوات، دیر اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ سیف اللہ
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews اسلام اباد زلزلہ پیما مرکز زلزلے کے جھٹکے وی نیوز
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹراسحاق ڈار سے جاپان کے سفیرکی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2025ء) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے جاپان کے سفیر اکاماتسو شوچی نے ملاقات کی ہے۔(جاری ہے) پیر کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان میں جاپان کے سفیر اور نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور جاپان کے مابین مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کوششوں پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر فریقین نے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
سپیشلائزڈ ڈیجیٹل سکلزٹریننگ آف ٹرینرز پروگرام کے ابتدائی مرحلے میں 200 ٹرینرز کو مختلف شعبوں میں آن لائن تربیت دی جائے گی، رانا مشہود احمد خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2025ء) وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ سپیشلائزڈ ڈیجیٹل سکلز ٹریننگ آف ٹرینرز پروگرام کے ابتدائی مرحلے میں 200 ٹرینرز کو آن لائن مصنوعی ذہانت، ای کامرس، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ڈیٹا اینالٹکس جیسے جدید شعبوں میں تربیت دی جائے گی۔ وہ پیر کو قومی کمیشن برائے پیشہ ورانہ و تکنیکی تربیت (نیوٹیک)کے ہیڈ کوارٹر میں وزیرِاعظم کے ڈیجیٹل پاکستان وژن کے تحت ’’سپیشلائزڈ ڈیجیٹل سکلز ٹریننگ آف ٹرینرز ‘‘ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ رانا مشہود احمد خان نے خطاب میں کہا کہ یہ پروگرام نوجوانوں کو عالمی معیار کی ڈیجیٹل مہارتیں فراہم کرنے کی طرف بڑا قدم...
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔ اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(مانیٹر نگ ڈ یسک ) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی۔صوبائی دارالحکومت میں فیصل کریم کنڈی نے محسن نقوی سے اْن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، ملاقات میں خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتِ حال، دہشتگردی کے حالیہ واقعات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ملاقات میں صوبہ کے مختلف اضلاع میں فتنہ الخوارج کیخلاف جاری آپریشن، پاک افغان موجودہ صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی جبکہ خیبرپختونخوا میں پائیدار امن کے قیام کیلئے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے دورانِ گفتگو پولیس ٹریننگ سنٹر و نادرا آفس ڈی آئی خان پر دہشت گردانہ حملہ میں شہداء پولیس...
کراچی: پولیس کے ساتھ مختلف علاقوں مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا اور زخمی سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق شاہ فیصل کالونی نمبر 5 میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی گرفتار ملزم کی شناخت 20 سالہ صاحب خان اور دوسرے گرفتار ملزم کی شناخت اللہ نور کے نام سے ہوئی اور پولیس نے گرفتار ملزمان سے 2 پستول، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ ترجمان نے بتایا کہ زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا اور پولیس اس حوالے سے مزید...
حیدرآباد : شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کے ٹرانسفارمرز خراب ہونے لگے ،جس سے عوام شدید اذیت کا شکار ہیں، حیسکو نے مختلف علاقوں میں بجلی بند رکھنے کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے حیدرآباد کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے حیسکو نے وضاحت دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ لطیف آباد میں مرمتی کام کی وجہ سے بجلی کی سپلائی بند رکھی جائے گی۔ حیسکو اعلامیے کے مطابق لطیف آباد کے متعدد فیڈرز کی بندش کی وجہ سے صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک بجلی فراہمی معطل رہے گی۔ حیسکو ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ مذکورہ متاثرہ علاقوں میں لطیف آباد نمبر3،4،5،10،11 اور میر حسین آباد شامل ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ہونے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جن کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ 5 بجکر 15 منٹ پر آیا، شدت 5.6 جبکہ گہرائی 120 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی مرکز افغانستان کا ہندوکش ریجن تھا۔زلزلے سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے،ابتدائی رپورٹس کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبرپختونخوا کے مطابق زلزلے کے باعث فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم متعلقہ ادارے اور ضلعی انتظامیہ ممکنہ صورت حال پر نظر رکھے...
اسلام آباد سمیت خیبرپختونکوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے مھسوس کیے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی سمیت خیبرپختوںخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔لوگوں میں خوف و ہراس ، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان ہے۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2025ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جن کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔(جاری ہے) میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ کوہ پیما نے بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 120کلو میٹر اور زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہے۔ دو روز قبل بھی سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تھے ۔ زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5ریکارڈ کی گئی،زلزلے کی زیر زمین گہرائی 220کلو میٹر تھی، زلزلیکا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور ملزمان کے درمیان دو مبینہ مقابلوں کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے اسلحہ، موبائل فونز، نقدی اور گاڑی بھی برآمد ہوئی ہے۔ پہلا مقابلہ کورنگی کے علاقے سیکٹر 35-ڈی اقصیٰ مسجد کے قریب پیش آیا جہاں پولیس کی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہوا جسے گرفتار کر کے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت نور الاسلام عرف سومیا کے نام سے ہوئی ہے، جب کہ اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا۔ مقابلے کے دوران اس کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہو گیا...
لاہور: شہر کے مختلف علاقوں سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں پولیس نے تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس کے مطابق، ہنجروال کے علاقے سے 28 سالہ شخص کی لاش ملی، جب کہ کاہنہ میں ایک گھر کی پانی کی ٹینکی سے 40 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ اسی طرح نواب ٹاؤن کے علاقے سے بھی ایک نامعلوم 40 سالہ شخص کی لاش ملی ہے، جس کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ پولیس نے تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے اور کہا ہے کہ موت کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے دفاتر سیل کردیے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے بھارہ کہو، سواں سمیت کئی علاقوں میں ٹی ایل پی کے دفاتر سیل کر دیے ہیں۔اس سے قبل گزشتہ روز لاہور میں مذہبی تنظیم کے مظاہرین کے خلاف پولیس کی مدعیت میں 25 مقدمات درج کیے گئے تھے، مقدمات اسلام پورہ، نیو انار کلی، شفیق آباد، گوالمنڈی، بادامی باغ اور شاہدرہ میں درج کیے گئے۔ لاہور، مذہبی تنظیم پر دہشت گردی سمیت مختلف دفعات کے 25 مقدمات درج لاہور میں مذہبی تنظیم کے مظاہرین کے خلاف پولیس کی مدعیت میں 25 مقدمات درج کرلیےگئے۔ مقدمات میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، اغوا، ہنگامہ آرائی،...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2025ء) صوبہ خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں فورسز کے آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ 34 خوارج ہلاک ہوگئے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی اس پی آر) کے مطابق 13 سے 15 اکتوبر 2025ء کے دوران خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں بھارتی ایجنسیوں کے زیر اثر دہشت گرد تنظیم الخوارج سے تعلق رکھنے والے 34 دہشت گرد مارے گئے۔ فوج کے ترجمان ادارے نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا جہاں دورانِ کارروائی دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کے تبادلے...
سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں فتنۃ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 67 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 13 تا 15 اکتوبر 2025 کے دوران خیبر پختونخوا میں متعدد جھڑپوں میں بھارتی سرپرستی یافتہ گروپ ’فتنہ الخوارج‘ سے تعلق رکھنے والے 33 خوارج ہلاک ہوئے۔ یہ بھی پڑھیے اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی سرپرستی میں سرگرم 30 دہشتگردوں کا خاتمہ رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے اسپنوام میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران دستے نے خوارج کے ٹھکانوں کو موثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ...
کراچی: شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس نے مختلف علاقوں میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران چار زخمی ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔ سعیدآباد پولیس نے میمن کالونی میں مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ چھیپا حکام کے مطابق زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی شناخت صدام حسین اور سائیں بخش کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق ان کے قبضے سے ایک پستول، چھینے گئے موبائل فون، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔ چاکیواڑہ پولیس نے لیاری کے علاقے میرانکہ کے قریب ایک اور مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جبکہ اس کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)بدھ کی صبح افغان طالبان کے بلوچستان کے علاقے اسپن بولدک میں مختلف مقامات پر بزدلانہ حملے، افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف کارروائیاں اور سرحدی چیک پوسٹس پر ہونے والی کارروائیوں کی پاکستان کنزر ویٹو پارٹی کے سربراہ دانش چنا اور سیکرٹری جنرل گلنار میمن نے سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان حکومت نے 45 سالہ مہمان نوازی کا بدلہ جارحیت اورسرحدی اشتعال انگیزی کی صورت میں دے کر ایک افسوسناک تاریخ رقم کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ افغان سرزمین دہشت گردوں کی پناہ گاہ اور سہولت کاری کے لئے استعمال ہورہی ہے جس کے نتیجے میں پاکستان میں بار بارحملے ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان...
پولیس ترجمان نے کہا کہ کارروائیاں مکمل قانونی تقاضوں کے تحت انجام دی گئیں اور دوران تلاشی مختلف مواد، بشمول لٹریچر اور تصاویر، ضبط کی گئیں جو مبینہ طور پر کالعدم آزادی پسند تنظیموں سے متعلق ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے کالعدم تنظیم جماعت اسلامی اور آزادی پسند تنظیم کل جماعتی حریت کانفرنس سے وابستہ چند افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق یہ چھاپے سرینگر کے مختلف علاقوں میں ان افراد کے گھروں پر مارے گئے جن کا تعلق مبینہ طور پر ان کالعدم تنظیموں سے ہیں۔ چھاپے جن مقامات پر مارے گئے ان میں مشتاق احمد بٹ عرف گوگا صاحب عرف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سرینگر: مقبوضہ کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے جماعت اسلامی اور کل جماعتی حریت کانفرنس (APHC) سے وابستہ چند افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقامات پر مربوط چھاپے مارے ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق یہ چھاپے سرینگر کے مختلف علاقوں میں ان افراد کے گھروں پر مارے گئے جن کا تعلق مبینہ طور پر ان کالعدم تنظیموں سے ہیں۔چھاپے جن مقامات پر مارے گئے ان میں مشتاق احمد بٹ عرف گوگا صاحب عرف مشتاق الاسلام، مرحوم اشرف صحرائی، معراج الدین کلوال عرف راج کلوال (جو فی الحال این آئی اے کی حراست میں ہے) اور ضمیر احمد شیخ کے مکانات شامل ہیں۔پولیس ترجمان نے مزید کہا کہ کارروائیاں مکمل قانونی تقاضوں کے تحت انجام دی...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 اکتوبر ۔2025 ) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ٹی ایل پی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر شہر کے تعلیمی اداروں کو وقت سے پہلے بند کردیا گیا ہے جبکہ دوپہر کے بعد شہرکی مرکزی شاہراﺅں کو بھی بند کیئے جانے کی اطلاعات ہیں تاہم سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے ابھی تک اس سلسلے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا.(جاری ہے) اطلاعات کے مطابق جی ٹی روڈ پر مریدکے کے قریب ٹی ایل پی کے مرکزی قافلے کو منتشرکیئے جانے کے بعد تنظیم کے کارکناں کو ملتان روڈ پر واقع ٹی ایل پی کے مرکزمیں جمع ہونے کی ہدایات جاری کی گئیں تھیں صوبائی حکومت کی جانب سے شہر میں دفعہ...
کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے ہوئے جن کے دوران دو زخمی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ایک ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قائد آباد پولیس نے شیرپاؤ کالونی مولا مدد قبرستان کے قریب کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ڈاکو بلال عرف شینا کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا ایک ساتھی عمران موقع سے فرار ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔ دوسری جانب نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے...
کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے دو علیحدہ واقعات میں چار افراد زخمی ہو گئے، جبکہ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پہلا واقعہ محمودآباد کے علاقے چنیسر گوٹھ میں پیش آیا، جہاں دو مخالف گروپوں کے درمیان جھگڑے کے دوران فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوئے۔ چھیپا حکام کے مطابق زخمیوں میں 30 سالہ نوید، 20 سالہ ظہیر حسین اور عدنان شامل ہیں۔ تینوں زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب نارتھ ناظم آباد بلاک Q میں بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں 32 سالہ شخص مارکرس زخمی ہوا۔ اُسے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہر یونیورسل بس سیریل (USB) میں ایک معیاری انٹرفیس ہوتا ہے، جو مختلف مقاصد جیسے ڈیٹا ٹرانسفر اور پاور سپلائی کے لیے استعمال ہوتا ہے۔1990 کی دہائی میں ماہرین نے USB ٹیکنالوجی ایجاد کی، جس کا پہلا ورژن 1995 میں USB 1.0 کے طور پر پیش کیا گیا۔ یہ 12 میگا بائٹس فی سیکنڈ کی رفتار سے ڈیٹا منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتا تھا۔وقت کے ساتھ USB ٹیکنالوجی میں بہتری آتی گئی، اور حالیہ برسوں میں زیادہ کارآمد اور ہمہ جہت USB Type-C کنیکٹرز مقبول ہو گئے ہیں۔ تاہم، پرانے Type-A کنیکٹرز اور پورٹس اب بھی کئی ڈیوائسز میں استعمال ہو رہے ہیں۔Type-A کنیکٹرز میں ایک دھاتی کیسنگ ہوتی ہے، جو USB-C سے مشابہ نظر آتی ہے، لیکن...
مبصرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی جابرانہ کارروائیاں مقبوضہ جموں و کشمیر میں امن اور حالات معمول کے مطابق ہونے کے بھارتی حکومت کے جھوٹے دعوئوں کو بے نقاب کرتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نئی دہلی کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) نے بھارتی پیراملٹری فورس اور پولیس کی مدد سے مختلف اضلاع میں متعدد گھروں پر چھاپے مارے اور تلاشیاں لیں۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد شوپیاں، کولگام، بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں بیک وقت چھاپے مارے گئے۔ مکینوں نے بتایا کہ بھارتی فورسز نے پورے محلوں کو محاصرے میں لے کر گھروں کی تلاشی لی اور خواتین اور بزرگوں سمیت مکینوں...
لاہور میں تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں فوری طور پر چھٹی دے دی گئی ہے۔ ترجمان سی ای او ایجوکیشن لاہور کے مطابق اسکول انتظامیہ کی جانب سے والدین کو فوری طور پر آگاہ کیا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ شہری راستوں کی بندش کے باعث تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سے قبل راولپنڈی کے بیشتر نجی تعلیمی اداروں میں بھی تدریسی سرگرمیاں معطل کر دی گئی تھیں۔ یہ بھی پڑھیے اقصیٰ مارچ: ٹی ایل پی کے کارکنان کے خلاف پولیس نے کریک ڈاؤن کیوں کیا؟ دوسری جانب اسلام آباد میں مذہبی جماعت کے اعلان کردہ احتجاج کے پیشِ نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد...
اپنی ایک رپورٹ میں الجزیرہ كے رپورٹر كا كہنا تھا كہ غاصب صیہونی فوج کا توپخانہ، غزہ کے مختلف علاقوں پر شدید گولہ باری کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اگرچہ اسرائیل اور فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے درمیان غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کا اعلان کیا گیا ہے، تاہم اس پٹی میں اب بھی جنگ جاری ہے۔ واضح رہے کہ مقامی ذرائع نے حالیہ جمعرات کی صبح غزہ شہر کے مختلف علاقوں پر صیہونی رژیم کے شدید حملوں کی اطلاعات دی ہیں۔ اس سلسلے میں الجزیرہ نیٹ ورک کے رپورٹر نے رپورٹ دی کہ غاصب صیہونی فوج کا توپ خانہ، غزہ کے مختلف علاقوں پر شدید گولہ باری کر رہا ہے۔ دوسری جانب کچھ ہی دیر...
غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے دو سال مکمل ہونے پر حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر جماعت اسلامی سندھ کے تحت مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
پشاور، شانگلہ، بٹگرام سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.0 تھی، زلزلے کا مرکز بٹگرام تھا، زلزلے سے تاحال کوئی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے کے بعد صوبے بھر کی ضلعی انتظامیہ کو الرٹ کردیا گیا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور : پشاور، شانگلہ، بٹگرام سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.0 تھی، زلزلے کا مرکز بٹگرام تھا، زلزلے سے تاحال کوئی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے کے بعد صوبے بھر کی ضلعی انتظامیہ کو الرٹ کردیا گیا۔ ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی
ملائیشیا کے ساتھ مختلف شعبوں میں تجارتی شراکت داری کے خواہاں ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کا کوالالمپور میں خطاب
وزیراعظم شہباز شریف نے کوالالمپور میں بزنس فورم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا کے ساتھ مختلف شعبوں میں تجارتی شراکت داری کے خواہاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتیں سازگار ماحول فراہم کرسکتی ہیں لیکن معاشی نمو کیا قیادت پرائیوٹ سیکٹر کو آگے بڑھ کر کرنی چاہیے، کسی بھی حکومت کا کام کاروبار کے لیے ماحول پیدا کرنا ہے، ہم ملائیشیا کے ساتھ تجارتی اور کاروباری شراکت کے خواہاں ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ملائیشیا آمد پر بے حد خوش ہوں، دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی، وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا میں آبادی کا برا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے جنہیں تعلیم و تربیت سے لیس کرکے مواقع حاصل کیے جاسکتے...
سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس سے متعلق مقدمات کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی، مختلف ٹیکس پیرز کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم نے دلائل جاری رکھے۔ اپنے دلائل میں فروغ نسیم نے مختلف عدالتی فیصلوں کا حوالہ دیا اور مؤقف اپنایا کہ میرا اصل اعتراض 4سی ون پر ہے۔ عدالت عظمیٰ نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔
پتراجایا (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیراعظم کی طرف سے پاکستان سے 20 کروڑ ڈالرمالیت کے حلال گوشت کی درآمد کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور اقتصادی ترقی کے دیگر شعبوں میں ملائیشیا کے وسیع تجربات سے استفادے اور مشترکہ منصوبے شروع کرنے کے خواہاں ہیں،پاکستان اور ملائیشیا کے مابین اعلیٰ تعلیم، سیاحت،حلال سرٹیفیکیشن،بدعنوانی کی روک تھام اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار کی ترقی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے لیے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں جبکہ ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نےبرصغیر پاک و ہند میں امن کے قیام کو خطے کےلئے نہایت اہمیت کا حامل قرار...
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور پنجاب میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے موسلادھار بارش کے باعث دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی اور کشمیر کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس دوران آندھی، جھکڑ چلنے، ژالہ باری اور گرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے، کمزور انفرا اسٹرکچر کچے گھر، دیواریں، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، گاڑیاں، سولر...
خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں مظفرآباد، اٹھ مقام، مانسہرہ، صوابی، ہنگو، نوشہرہ سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم سرد ہوگیا۔میانوالی، بہاولپور، وہاڑی، ڈی جی خان، لیہ، کبیر والا سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بارش ہوئی۔دوسری جانب ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی رات گئے بارش ہوئی۔شہر قائد کے علاقے ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، بفر زون، نارتھ کراچی، اورنگی ٹاؤن اور بلدیہ ٹاؤن میں بارش ہوئی۔بارش شروع ہوتے ہی نارتھ ناظم آباد بلاک جی میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی۔
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں اچانک بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں رات کو اچانک بادل برسے۔ موسمیاتی ماہرین کے مطابق طوفان شکتی کے اثرات کیوجہ سے سسٹم شہر میں داخل ہوا ہے۔ اورنگی ٹاؤن، ناظم آباد، بلدیہ ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد، سرجانی ٹاؤن، سچل، صفورا، انچولی، فیڈرل بی ایریا، گلشن اقبال، ملیر، لانڈھی اور موسمیات میں تیز بارش ہوئی۔
—فائل فوٹو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش شروع ہو گئی۔کراچی کے علاقے ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، بفر زون، نارتھ کراچی، اورنگی ٹاؤن اور بلدیہ ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔بارش شروع ہوتے ہی نارتھ ناظم آباد بلاک جی میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے موسلادھار بارش کے باعث دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی اور کشمیر کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور پنجاب میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے موسلادھار بارش کے باعث دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی اور کشمیر کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ محکمہ...
اسلام ٹائمز: مقررین نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں بڑھتی ہوئی خلیج کو کم کرنے اور بداعتمادی کو دور کرنے کا بہترین ذریعہ مکالمہ ہے، یہ عمل صرف ایک دن یا ایک اجلاس تک محدود نہیں ہونا چاہیئے بلکہ اسکولوں، کالجوں اور عوامی سطح پر جاری رہنا چاہیئے, تاکہ آنے والی نسلیں انسانیت، امن اور رواداری کے اصولوں کیساتھ پروان چڑھیں۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: جاوید عباس رضوی اسلامک ریلیف اینڈ ریسرچ ٹرسٹ کشمیر کے زیراہتمام ٹیگور ہال سرینگر میں ایک اہم بین المذاہب ڈائیلاگ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ یہ کانفرنس ہندو اور مسلمانوں کے مختلف تہواروں کے موقع پر منعقد ہوا, جس میں مختلف مذاہب کے رہنماؤں، اسکالروں اور سماجی کارکنوں نے شرکت کی۔ کانفرنس کی قیادت...
لاہور سمیت پنجاب بھر میں آندھی اور موسلا دھار بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا ہے، جبکہ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش اور تیز ہواؤں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔لکشمی چوک، نسبت روڈ، مال روڈ، ڈیوس روڈ، گلبرگ، جوہر ٹاؤن، گرین ٹاؤن اور ٹاؤن شپ سمیت متعدد علاقوں میں تیز بارش ریکارڈ کی گئی، آندھی اور طوفان کے باعث مختلف علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔پنجاب کے دیگر شہروں خوشاب، سرگودھا، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور کندیاں میں موسلادھار بارش ہوئی، شیخوپورہ، کمالیہ، پاکپتن، بھلوال اور مریدکے میں بادل برس پڑے۔اس کے علاوہ...
وزیراعظم ملائیشیاء کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ، مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2025ء)وزیراعظم شہباز شریف ملائیشیا ء کے دو روزہ سرکاری دورہ پر لاہور سے کوالالمپور روانہ ہو ئے ۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔(جاری ہے) وزیراعظم پاکستان ، ملائیشیا ء کے وزیر اعظم انور ابراہیم کی دعوت پر ملائیشیا ء کا دورہ کر رہے ہیں وزیراعظم اپنے دورے کے دوران ملائیشیا ء کے وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہو گی۔دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں...
پشاور: محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 4.3 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ پی ایم ڈی کے مطابق زلزلہ رات 8 بج کر 59 منٹ پر پٹن کے جنوب مشرق میں 22 کلومیٹر دور 31 کلومیٹر کی گہرائی میں ریکارڈ کیا گیا۔ واضح رہے کہ پاکستان، تین بڑی ٹیکٹونک پلیٹوں (عربین، یورو-ایشین اور انڈین) کے سنگم پر واقع ہے، جو ملک میں پانچ زلزلہ خیز زونز بناتی ہیں، مختلف فالٹ لائنوں کے امتزاج کے باعث اس خطے میں ٹیکٹونک حرکات اکثر رونما ہوتی رہتی ہیں۔
لاہور: پنجاب بھر میں آندھی اور موسلا دھار بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا ہے، جبکہ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں مختلف علاقوں میں طوفانی بارش اور تیز ہواؤں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ لکشمی چوک، نسبت روڈ، مال روڈ، ڈیوس روڈ، گلبرگ، جوہر ٹاؤن، گرین ٹاؤن اور ٹاؤن شپ سمیت متعدد علاقوں میں تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔ موجودہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 اور کم سے کم 19 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا سلسلہ جاری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 4.3 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔پی ایم ڈی کے مطابق زلزلہ رات 8 بج کر 59 منٹ پر پٹن کے جنوب مشرق میں 22 کلومیٹر دور 31 کلومیٹر کی گہرائی میں ریکارڈ کیا گیا۔واضح رہے کہ اس ہفتے کے آغاز میں بھی کراچی کے مختلف حصوں میں 3.2 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تھا، پی ایم ڈی کے مطابق یہ جھٹکے ملیر کے شمال مغرب میں سات کلومیٹر کے فاصلے پر ریکارڈ کیے گئے تھے۔اس سے قبل ستمبر میں پی ایم ڈی نے رپورٹ کیا تھا کہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.5 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔ یہ جھٹکے چترال، پشاور اور...
این ڈی ایم اے حکام کا کہنا تھا کہ اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ہے، دریائے جہلم، راوی، ستلج کے بالائی علاقوں میں بھی موسلادھار اور ہلکی بارشیں ہوسکتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ این ڈی ایم اے نے وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ اور گلگت بلتستان میں بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔ این ڈی ایم اے حکام کا کہنا تھا کہ اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ہے، دریائے جہلم، راوی، ستلج کے بالائی علاقوں میں بھی موسلادھار اور ہلکی بارشیں ہوسکتی ہیں۔ اِسی طرح راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی ،حافظ آباد، سرگودھا اور خوشاب چترال، دیر، ہری پور، کوہاٹ، کوہستان، خیبر،...
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان سمیت متعدد علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں، جبکہ دریائے جہلم، راوی اور ستلج کے بالائی علاقوں میں بھی بارش کے امکانات ہیں۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، چکوال، جہلم، حافظ آباد، سرگودھا اور خوشاب میں بارشیں ہو سکتی ہیں۔ خیبرپختونخوا کے اضلاع جیسے چترال، دیر، ہری پور، کوہاٹ، کوہستان، خیبر، کرم اور مانسہرہ بھی ممکنہ بارشوں کی زد میں ہیں۔ مزید برآں، مہمند، نوشہرہ، مالاکنڈ، چارسدہ،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کے باعث ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا۔نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہریوں کو الرٹ کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق بارشوں کے باعث بالخصوص پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے، جبکہ سندھ کے کئی اضلاع، بشمول کراچی، میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ادارے نے خبردار...
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر ٹرمپ کے نام نہاد امن منصوبے اور صمود فلوٹیلا پر حملے کیخلاف سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
ملک کے مختلف شہروں میں صبح سویرے موسلا دھار بارش اور ژالہ باری ہوئی۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں علی الصبح بادل برس پڑے، جڑواں شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔اسلام آباد میں تیز بارش کے ساتھ ساتھ چند مقامات پر اولے بھی برسے۔اسلام آباد اور راولپنڈی کے علاوہ رات گئے ضلع باجوڑ ، مالاکنڈ اور سوات کے علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اور ژالہ باری ہوئی۔محکمہ موسمیات نے آج مری، گلیات، جہلم، گوجرانوالہ اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔دیر، چترال، پشاور، مردان کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔سندھ میں کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص میں چند مقامات...
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے ملک کے مختلف علاقوں میں 5 تا 7 اکتوبر وقفے وقفے سے بارشوں کے امکان پر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں۔ بڑے دریاؤں بشمول جہلم، راوی اور ستلج کے بالائی علاقوں میں بھی بارشیں ہو سکتی ہیں۔ مزید پڑھیں: این ڈی ایم اے اور محکمہ موسمیات نے بارشوں کی الگ الگ پیشگوئی کی، سینیٹ کمیٹی میں انکشاف خیبر پختونخوا کے چترال، ڈیرہ، ہری پور، کوہاٹ، کوہستان، خیبر، کرم، مانسہرہ، مہمند، نوشہرہ، مالاکنڈ، چارسدہ، ایبٹ آباد، بنوں، بونیر، ہزارہ، پشاور، صوابی اور وزیرستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔اطلاعات کے مطابق ملیر، آئی آئی چندریگر روڈ اور قریبی علاقوں میں زلزلہ محسوس ہوا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جھٹکے صبح 9 بج کر 34 منٹ پر ریکارڈ کیے گئے جن کی شدت 3.2 اور گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔مرکز کے مطابق زلزلے کا مقام ملیر سے تقریباً 7 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم نذیر کا کہنا ہے کہ 3 شدت کے زلزلے عام طور پر زیادہ محسوس نہیں ہوتے، تاہم چونکہ اس بار شدت 3 سے زیادہ تھی، اس لیے جھٹکے واضح طور پر محسوس ہوئے۔ ویب ڈیسک مقصود بھٹی
کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی، نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔گلشن اقبال، حسن سکوائر، ناظم آباد میں بادل خوب برسے، شارع فیصل، نرسری، یونیورسٹی روڈ ، صدر، کالا پل، گلشن اقبال میں بارش کا پانی جمع ہوگیا، موٹر سائیکلیں بند ہوگئیں، شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا۔مختلف شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام رہی، گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگ گئیں، بارش کے باعث 300 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے، مختلف علاقوں میں بجلی بند ہوگئی، کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا، متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔تمام ادارے بارش کے دوران مکمل متحرک رہے، وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ نکاسی آب کے نظام کو مؤثر اور فعال رکھا جائے،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251001-01-14 کراچی (اسٹاف رپورٹر) خلیج کیمبے اور اس سے ملحقہ گجرات (انڈیا) پر موجود ہوا کے کم دباؤ کے زیر اثر منگل کو کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، بارش ہوتے ہی مختلف علاقوں سے بجلی غائب ہوگئی، سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا، شہریوں کو ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑا، وزیراعلیٰ سندھ نے انتظامیہ، پولیس اور بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ تمام ادارے بارش کے دوران مکمل متحرک رہیں اورنکاسی آب کے نظام کو مؤثر اور فعال رکھا جائے۔ تفصیلات کے مطابق بارش سسٹم کے زیر اثرصدر، گرو مندر ،گلشن اقبال ، ڈی ایچ اے، گلستانِ جوہر، بلدیہ ٹاؤن، شیرشاہ اور حسن اسکوائر، ماڑی پور، ہاکس...
کراچی کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے، کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی ریاست گجرات پر موجود ہوا کا کم دباؤ کا سسٹم کراچی سے تقریباً 340 کلو میٹر دور ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات یا کل صبح تک یہ سسٹم بحیرہ عرب میں داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے تحت سندھ کے مختلف شہروں میں آندھی اور بارش ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کے تحت تھرپارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ، حیدر آباد اور کراچی میں بارش ہوگی۔کراچی میں گرومندر، صدر، پرانی سبزی منڈی، لیاقت آباد، ایف بی ایریا، ایف سی ایریا، آئی آئی چندریگر روڈ، اولڈ سٹی، ڈیفنس، کلفٹن کے علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گرومندر، صدر، اولڈ سٹی ایریا، گارڈن، آئی آئی چندریگر روڈ، لیاقت آباد، ایف بی ایریا، ایف سی ایریا اور پرانی سبزی منڈی سمیت قریبی علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ ویب ڈیسک مقصود بھٹی
رات گئے سندھ کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔ ٹنڈو الہ یار شہر اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، سانگھڑ، سجاول، ماتلی، ٹنڈوآدم اور ٹنڈومحمد خان میں بھی بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 3 اکتوبر کے دوران سندھ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سمندری ہواؤں کے باعث کراچی، ٹھٹھہ، بدین اور تھرپارکر سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں رکنے کی وجہ سے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ پیر کو کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ Post Views: 1
— فائل فوٹو شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے.محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش ہوسکتی ہے۔ کراچی میں 30 ستمبر کو بارش کا امکانشہر قائد میں آج موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ شہر میں جنوب مشرق سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) سندھ میں2 نئے پولیو کیسز کی تصدیق ہوئی، پاکستان میں 2025ء کے مجموعی پولیو کیسز کی تعداد29 ہوگئی۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) اسلام آباد کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے انسداد پولیو نے سندھ میں2 نئے پولیو کیسز کی تصدیق کردی گئی۔ متاثرہ بچیوں میں سے ایک ضلع بدین اور دوسری ضلع ٹھٹھہ سے تعلق رکھتی ہے۔ ان کیسز کے بعد پاکستان میں2025ء کے پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 29 ہو گئی ہے، جن میں سے 18 خیبر پختونخوا، 9 سندھ جبکہ پنجاب اور گلگت بلتستان سے1،1 کیس شامل ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر فار پولیو ایریڈیکیشن نے ستمبر 2025ء میں 88 اضلاع میں سب نیشنل پولیو ویکسینیشن مہم چلائی، جس...
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی گجرات پر موجود ڈپریشن بدستور برقرار ہے جو یکم اکتوبر تک بحیرہ عرب تک پہنچ سکتا ہے۔ ماہرِ موسمیات انجم نذیر کے مطابق اس کے مزید طاقتور ہونے کے 50 فیصد امکانات ہیں، تاہم یہ سسٹم طوفان میں تبدیل ہونے کے بجائے 4 اکتوبر کے بعد سمندر کی گہرائیوں میں ختم ہو جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی میں موسلادھار بارش، مختلف علاقوں میں 129 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ اس دوران ٹھٹھہ، سجاول، تھرپارکر اور عمرکوٹ میں بھی بارش کی توقع ہے جبکہ کراچی میں بھی طویل وقفے کے بعد پوسٹ مونسون شاورز برسنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات...
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کی شدت 5 اشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلہ کی گہرائی 195کلومیٹر اور مرکز ہندوکش تھا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے معمولی جھٹکے محسوس کیےگئے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور، اٹک لوئر دیر، اپر دیر، سوات اور چترال میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کی شدت 5 اشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلہ کی گہرائی 195 کلومیٹر اور مرکز ہندوکش تھا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہے۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ڈیٹا لیک سے متعلق تحقیقات مکمل کرلیں جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹیلی کام کمپنیوں سے صارفین کا ڈیٹا لیک نہیں ہوا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پی ٹی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ پر موجود شہریوں کا ڈیٹا پرانا ہے، ٹیلی کام کمپنیوں سے صارفین کا ڈیٹا لیک نہیں ہوا، تحقیقات سے لگتا ہے شہریوں کا ڈیٹا مختلف ذرائع سے حاصل کیا گیا۔ پی ٹی اے کی تحقیقات کے مطابق شہریوں کے سی ڈی آر، ٹریول ہسٹری، فیملی ٹری کا ڈیٹا ایک جگہ پر موجود نہیں، سی ڈی آر، ٹریول ہسٹری، فیملی ٹری، گاڑیوں کی رجسٹریشن کا ڈیٹا...
اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کےمختلف علاقوں میں 5.5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ زلزلہ پیمامرکزکےمطابق اسلام آباد،راولپنڈی،پشاور،سوات،چترال میں 5 اعشاریہ 5 شدت کا خوفناک زلزلہ ریکارڈکیا گیا،زلزلے کی گہرائی 195کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیمامرکز کےمطابق زلزلےکا مرکزافغانستان میں ہندوکش ریجن تھا،زلزلے کےبعد عوام میں خوف وہراس پھیل گیا،لوگ کلمہ طیبہ کا وردکرتےگھروں سےباہرنکل آئے،تاہم کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ Post Views: 1
محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں جمعے کے روز موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بعض بالائی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے، سیلاب متاثرہ سندھ اور پنجاب میں رواں ہفتے موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے جب کہ اسلام آباد اور گردونواح میں آج رات بارش کا 40 فیصد امکان ہے۔ جمعہ کے روز اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا، خیبر پختونخوا میں آج رات تیزہواؤں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر جمہوریہ آسٹریا کے وفاقی چانسلر عزت مآب کرسچن اسٹاکر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان کی جانب سے آسٹریا کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ مزید پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، وائٹ ہاؤس کی تصدیق انہوں نے تجارت، سیاحت، موسمیاتی تبدیلی اور تعلیم کو تعاون کی اہم راہیں قرار دیتے ہوئے تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ آسٹریا کے چانسلر نے ملاقات پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں شراکت...