ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے ملک کے مختلف علاقوں میں 5 تا 7 اکتوبر وقفے وقفے سے بارشوں کے امکان پر الرٹ جاری کر دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں۔ بڑے دریاؤں بشمول جہلم، راوی اور ستلج کے بالائی علاقوں میں بھی بارشیں ہو سکتی ہیں۔
مزید پڑھیں: این ڈی ایم اے اور محکمہ موسمیات نے بارشوں کی الگ الگ پیشگوئی کی، سینیٹ کمیٹی میں انکشاف
خیبر پختونخوا کے چترال، ڈیرہ، ہری پور، کوہاٹ، کوہستان، خیبر، کرم، مانسہرہ، مہمند، نوشہرہ، مالاکنڈ، چارسدہ، ایبٹ آباد، بنوں، بونیر، ہزارہ، پشاور، صوابی اور وزیرستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
دریائے سوات، پنجکوڑا اور دریائے کابل میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ بھی متوقع ہے۔
گلگت بلتستان میں بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اس دوران تورغر، بٹگرام، شانگلہ، لوئر کوہستان، تتہ پانی، گلگت، ہنزہ، اسکردو اور جگلوٹ اسکردو روڈ سمیت کئی شاہراہوں پر آمدورفت متاثر ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: مون سون کے دوران کتنی اموات اور کیا کیا نقصانات ہوئے؟ این ڈی ایم اے نے تفصیلات جاری کردیں
این ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ پہاڑی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسم و سڑکوں کی صورتحال کے لیے ریڈیو، ٹی وی اور ’پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ‘ ایپ سے رہنمائی حاصل کریں۔
ترجمان کے مطابق این ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطے میں ہے اور بروقت معلومات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ عوام کو تاکید کی گئی ہے کہ مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر فوری عمل کریں اور ہنگامی حالات میں اداروں سے تعاون کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
الرٹ جاری این ڈی ایم اے بارش طوفان لینڈ سلائیڈنگ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: الرٹ جاری این ڈی ایم اے طوفان لینڈ سلائیڈنگ ڈی ایم اے علاقوں میں
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔