دورانِ مون سون ملک میں معمول سے زیادہ بارش ریکارڈ، آئندہ موسم کی بھی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
اسلام آباد:
جون، جولائی اور اگست میں ملک کے زیادہ تر حصوں میں معمول یا معمول سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔
مون سون میں 10 کے قریب بارش کے اسپیل آئے جس کے باعث شمالی اور مشرقی علاقوں میں سیلاب آیا جس سے سنگین صورتحال پیدا ہوئی۔
آئندہ موسم میں گلگت بلتستان، کشمیر اور شمالی پنجاب میں معمول سے کم بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ، جنوبی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں معمول کے قریب بارش متوقع ہیں، جس سے صورتحال مستحکم رہے گی۔
اسی طرح، آئندہ موسم میں ملک بھر میں اوسط درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان اور شمالی علاقوں میں معمول سے زیادہ درجہ حرارت کی پیش گوئی ہے جس کے باعث زیادہ گرمی کا خدشہ ہے۔
بارانی علاقوں میں پانی کی کمی ہوگی لہٰذا کسان تکمیلی آب پاشی پر انحصار بڑھائیں۔ ربیع کی فصلوں کی بوائی سے قبل مٹی میں نمی کو یقینی بنائیں، پی ایم ڈی سے زرعی مشاورت حاصل کریں۔
سیلاب متاثرہ علاقوں میں فوری بوائی سے گریز کریں، کھیتوں کو خشک ہونے کا وقت دیں۔
ڈینگی کا خطرہ
اکتوبر اور نومبر میں مرکزی اور جنوبی شہروں میں ڈینگی پھیلنے کا ماحول سازگار ہو سکتا ہے۔ موسم کے آخر میں طویل خشک سالی سے میدانی علاقوں میں دھند اور اسموگ بڑھنے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے ہدایت کی ہے کہ عوام موسم کی تازہ ترین صورتحال سے باخبر رہیں۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان معمول سے زیادہ علاقوں میں میں معمول
پڑھیں:
امریکی جم ٹیچر کا باسکٹ بال میں نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم
امریکا میں ایک فزیکل ایجوکیشن ٹیچر نے باسکٹ بال میں ایک گھنٹے کے اندر سب سے زیادہ تھری پوائنٹ شاٹس ڈال کر اپنا تیسرا گنیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کرلیا۔
ریان مارٹن سابق مسٹر مین باسکٹ بال کا اعزاز بھی حاصل کرچکے ہیں، انہوں نے اسکول کے کورٹ میں اپنی کوشش کا آغاز کیا، ان کا ہدف 1372 کامیاب تھری پوائنٹس تھا، تاہم انہوں نے یہ حد ناصرف پوری کی بلکہ 145 شاٹس زیادہ لگا کر مجموعی طور پر 1516 تھری پوائنٹس اسکور کیے۔
مارٹن نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے ساتھی استاد نک ولسن اور طلبہ کے سر سجایا ہے جس کی حوصلہ افزائی نے انہیں مشکل لمحات میں بھی ہمت دی۔
مارٹن نے بتایا کہ تقریباً 28ویں منٹ پر میرے سائیڈ میں شدید کھنچاؤ پڑا، اسی وقت نک نے ہجوم کو جوش دلایا، ایسا لگا جیسے خدا کی طرف سے مدد آگئی ہو، وہ شور بالکل صحیح وقت پر ہوا اور میں نے درد کے باوجود کوشش جاری رکھی۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ مارٹن نے کوئی ورلڈ ریکارڈ بنایا ہو، اس سے قبل وہ NBA تھری پوائنٹ لائن سے ایک گھنٹے میں 1134 تھری پوائنٹس بنا کر ریکارڈ قائم کر چکے ہیں، اس کے علاوہ وہ ایک گھنٹے میں سب سے زیادہ 2494 فری تھروز کرنے کا ریکارڈ بھی رکھتے ہیں۔