اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2025ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جن کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ کوہ پیما نے بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 120کلو میٹر اور زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہے۔ دو روز قبل بھی سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تھے ۔ زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
فن لینڈ کا پاکستان سمیت دیگر ممالک میں اپنے سفارتخانے بند کرنے کا اعلان
اسلام آباد:فن لینڈ نے ’’آپریشنل اور اسٹریٹجک وجوہات‘‘ کی بنا پر پاکستان، افغانستان اور میانمر میں اپنے سفارتخانے 2026 میں بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
فن لینڈ کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جمعہ کو بیان جاری کیا گیا۔
فن لینڈ کی وزارت خارجہ کے مطابق اسلام آباد، کابل اور یانگون میں قائم سفارتخانے 2026 کے دوران بند کر دیے جائیں گے۔ یہ فیصلہ فن لینڈ کے ساتھ محدود ’’تجارتی و اقتصادی روابط‘‘ کے باعث کیا گیا۔
وزارت کے مطابق سفارتخانے بند کرنے کی تیاریوں کا آغاز ہو چکا ہے۔
واضح رہے کہ فن لینڈ نے 2012 میں بھی اپنے مالی مسائل کے باعث اسلام آباد میں سفارتخانہ بند کر دیا تھا۔