WE News:
2025-10-18@12:04:48 GMT

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

اسلام آباد، پشاور، گلگت اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس

اسلام آباد، پشاور، گلگت اور ملک کے دیگر شمالی علاقوں میں آج زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں، دفاتر اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
زلزلے کے جھٹکے سب سے پہلے پشاور اور ایبٹ آباد میں محسوس کیے گئے، جس کے بعد گلگت شہر اور اس کے مضافات، چترال، سوات، اسلام آباد اور راولپنڈی تک لرزش محسوس کی گئی۔ شہریوں کے مطابق جھٹکے چند سیکنڈز تک جاری رہے، جس سے عمارتیں لرز اٹھیں اور کئی مقامات پر خوف کی فضا پیدا ہو گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکزہندوکش ریجن، افغانستان میں واقع تھا۔ ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
زلزلے کے بعد شہریوں میں بے چینی کی فضا دیکھی گئی، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں ماضی میں بھی زلزلوں کے نقصانات سامنے آ چکے ہیں۔ حکام نے شہریوں کو افواہوں سے گریز اور محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا، اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے
  • اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
  • خیبرپختونخوا، اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے
  • اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں شدید زلزلہ
  • زلزلے کے جھٹکے، اسلام آباد و پشاور میں عوام گھروں سے باہر نکل آئے
  • اسلام آباد، پشاور اور گلگت سمیت کئی علاقوں میں زلزلیکے شدید جھٹکے
  • اسلام آباد، پشاور، گلگت اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس
  • اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
  • اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ٹی ایل پی کے دفاتر سیل کردیے گئے