سیلاب سے متاثرہ عوام کے لیے حکومت نے بڑا ریلیف پیکیج دیتے ہوئے اگست کے مہینے کے بجلی کے بل معاف کر دیے ہیں۔ پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق، اس اقدام کا مقصد قدرتی آفت سے متاثرہ شہریوں کو فوری مالی سہولت فراہم کرنا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ یہ رعایت تمام گھریلو صارفین پر لاگو ہوگی، چاہے وہ کسی بھی کیٹیگری میں آتے ہوں۔ جو صارفین پہلے ہی اگست کے بل جمع کرا چکے ہیں، ان کی ادائیگیاں آئندہ بلوں میں ایڈجسٹ کر دی جائیں گی۔
اس کے علاوہ کمرشل اور دیگر غیر گھریلو کیٹیگریز کے لیے بھی سہولت دی گئی ہے۔ ان صارفین کے اگست کے بل دسمبر تک مؤخر کر دیے گئے ہیں، اور یہ واجبات 6 ماہ کی آسان اقساط میں وصول کیے جائیں گے۔
یہ اقدام سیلاب متاثرین کے لیے ایک مثبت قدم ہے، جو مشکل وقت میں مالی دباؤ کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اگست کے کے لیے

پڑھیں:

ملک بھر کے لیے بجلی مہنگی کردی گئی

نیپرا نے کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 8 پیسے مہنگی کی گئی ہے۔
حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین سے وصولی اکتوبر کے بلوں میں کی جائے گی۔
واضح رہے کہ سی پی پی اے نے اگست کی ایڈجسٹمنٹ میں 19 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔
واضح رہے کہ 29 ستمبر کو نیپرا نے ملک بھر میں بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اگست 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی تھی۔
نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ڈسکوز کے اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے نیپرا ہیڈ کوارٹر میں عوامی سماعت چیئرمین نیپرا کی زیر صدارت مکمل ہوگئی۔
نیپرا کی جانب سے کہا گیا تھا کہ عوامی سماعت میں سی پی پی اے جی کے عہدے دار، بزنس کمیونٹی، وزارت توانائی کے نمائندوں، صحافی حضرات اور عوام نے شرکت کی۔
سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کروائی تھی، اس کا اطلاق صرف ایک ماہ کے لیے ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اگست کے بجلی کے بل معاف کر دیئے گئے
  • سیلاب متاثرین کیلئے بڑی راحت، بجلی کے بل معاف
  • پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں فلڈ سروے جاری
  • حدیقہ کیانی اور الخدمت کا سیلاب متاثرین کیلیے بڑا ریلیف آپریشن
  • حکومت کا نیا جھٹکا , بجلی کے نرخوں میں اضافہ، عوام پریشان
  • حدیقہ کیانی کا سیلاب سے متاثرہ ایک ہزار خاندانوں میں امدادی سامان کی تقسیم
  • حدیقہ کیانی اور الخدمت کا سیلاب متاثرین کیلیے بڑا ریلیف آپریشن، ہزار خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم
  • ملک بھر کے لیے بجلی مہنگی کردی گئی
  • حکومت کی نئی ایڈجسٹمنٹ پالیسی کے تحت بجلی مہنگی کردی گئی