لیسکوکامختلف علاقوں میں گھنٹوں بجلی بندکرنیکا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
شاہدسپرا:لیسکو نےتعمیراتی وترقیاتی منصوبوں کی بنیادپرمختلف علاقوں میں گھنٹوں بجلی بندکرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
شہرمیں بجلی کےترقیاتی وتعمیراتی کاموں کیلئےشٹ ڈاؤن دینےکی منظوری دیدی گئی,لیسکو کا15اکتوبرسےشٹ ڈاؤن منظورکرکےترقیاتی وتعمیراتی کاموں کاشیڈول جاری کر دیا ہے،ترقیاتی منصوبوں کی بنیاد پر مختلف علاقوں میں 6سے 8گھنٹے بجلی بند ہو گی۔
جاری کردہ شیڈول کےمطابق گرڈسٹیشنز اور الیون کے وی فیڈرز کو بند کر کے کام کیا جائےگا،صبح 7سے لیکر دوپہر 2 بجے تک بجلی بند کرنے کا شیڈول بنایا جائےگا،شٹ ڈاؤن کے دوران درختوں کی کٹائی، ٹرانسفارمرز کی اپ گریڈیشن کی جائےگی،بجلی کی کمزور کیبلز اور ٹرانسفارمرز کے جمپرز کو مضبوط بنایا جائےگا۔
سردیوں کی آمد ہوتے ہی مرغی اور انڈے مہنگے
سسٹم اپگریڈیشن سےآئندہ سال موسم گرمامیں بلا تعطل بجلی فراہمی میں مدد ملے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
سٹی 42: میرپور میں انٹرنیٹ کی بحالی جلد متوقع، بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر بیان دیا ۔
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کی کوششوں اور آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی بروقت مداخلت پر شکر گزار ہوں،اطلاعات ہیں کہ میرپور میں جلد انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطے بحال کر دیے جائیں گے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
امید ہے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ بحالی کی درخواستیں جلد منظور کر لی جائیں گی، امید ہے آزاد کشمیر کے عوام کو جلد مکمل مواصلاتی سہولیات میسر آئیں گی۔