سیلاب متاثرین کیلئے بڑی راحت، بجلی کے بل معاف
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے گھریلو صارفین کے ماہِ اگست کے بجلی کے بل معاف کر دیے۔
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق، یہ رعایت تمام گھریلو صارفین کیٹیگریز کے لیے ہے، جب کہ جن صارفین نے پہلے ہی اگست کے بل ادا کر دیے تھے، ان کے بل آئندہ مہینوں میں ایڈجسٹ کر دیے گئے ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ کمرشل اور دیگر کیٹیگریز کے صارفین کے بجلی بل دسمبر تک مؤخر کیے گئے ہیں، اور ان مؤخر شدہ بلوں کی وصولی 6 ماہ کی آسان اقساط میں کی جائے گی۔
یہ فیصلہ سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے اور ان پر معاشی بوجھ کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نیا فیچر جو چیٹ جی پی ٹی کے استعمال کا انداز ہمیشہ کیلئے بدل دے گا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اوپن اے آئی کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی میں ڈائریکٹ میسجنگ (ڈی ایم) فیچر متعارف کرانے کی تیاری کی جا رہی ہے، جس کے بعد یہ اے آئی چیٹ بوٹ ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اینڈرائیڈ صارفین کے لیے چیٹ جی پی ٹی کے نئے بیٹا ورژن کے کوڈ میں اس فیچر کے شواہد ملے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ جلد ہی صارفین ون آن ون چیٹ اور گروپ میسجنگ کے ذریعے ایک دوسرے سے بات چیت کر سکیں گے۔
اس کے ساتھ ساتھ بنیادی یوزر کنٹرولز جیسے کہ دوسروں کو بلاک کرنا یا گروپ چیٹ مینج کرنا جیسے آپشنز کی بھی آزمائش کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ فیچر اس وقت فعال نہیں ہے، تاہم اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی کو ایک سماجی رابطے کا پلیٹ فارم بنانے پر کام کر رہی ہے۔
بیٹا کوڈ سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ آئندہ اپ ڈیٹس میں پروفائل پکچرز اور ڈسپلے نیمز کا آپشن بھی شامل کیا جائے گا تاکہ صارفین ایک شناخت کے ساتھ موجود رہیں۔
فی الحال یہ واضح نہیں کہ لوگوں کے درمیان ہونے والی چیٹ میں اے آئی بوٹ کی شمولیت ممکن ہوگی یا نہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نیا فیچر چیٹ جی پی ٹی کے موبائل تجربے میں انقلاب لا سکتا ہے، جس سے صارفین نہ صرف اے آئی کے ساتھ گفتگو بلکہ ایک دوسرے سے براہِ راست رابطہ یا مشترکہ کام بھی کر سکیں گے۔
تاہم اوپن اے آئی کی جانب سے اس فیچر کے باضابطہ اجرا کے بارے میں تاحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔