جہانگیر خان ترین کا شانگلہ کے سیلاب متاثرین کے لئے ڈیڑھ کروڑ روپے امدادی پیکج کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز

لودھراں: جہانگیر خان ترین کی ہدایت پر لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کی ٹیم ضلع شانگلہ پہنچی، جہاں حالیہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو موسم سرما کی شدت سے بچانے کے لیے فوری امدادی سامان فراہم کیا گیا۔ شانگلہ کے 405 متاثرہ خاندانوں کے 2835 افراد کو سردی سے بچاؤ کے لیے ضروری اشیاء فراہم کی گئیں جن میں گدے، چارپائیاں، رضائیاں، چادریں، تکیے، گرم ملبوسات، گیس سلنڈر اور چولہا شامل تھے۔

جہانگیر خان ترین نے اپنے بیان میں کہا کہ خیبر پختونخواہ کے 3 اضلاع میں اب تک 21 ہزار سے زائد سیلاب متاثرہ خاندانوں کو امداد فراہم کی جا چکی ہے جبکہ خیبر پختونخواہ اور پنجاب کے 12 اضلاع میں 66 ہزار افراد کو ریلیف اور بحالی کے مراحل میں میں مدد فراہم کی جاچکی ہے۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایل پی پی ڈاکٹر عبدالصبور نے امدادی سامان کی تقسیم کے موقع پر کہا کہ جہانگیر خان ترین کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی میں تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ڈاکٹر عبدالصبور نے سیکریٹری جنگلات خیبر پختونخواہ نذر شاہ، ڈپٹی کمشنر شانگلہ فواد خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حماد خان، اور اسسٹنٹ کمشنر پورن محمد توصیف کی جانب سے فراہم کی گئی سپورٹ پر انکا خصوصی شکریہ ادا کیا۔امدادی سامان کی تقسیم کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پورن محمد توصیف نے کہا کہ سردی کی شدت کے پیش نظر سیلاب متاثرین کو اس ضروری سامان کی فراہمی کی اشد ضرورت تھی جس پر ہم جہانگیر خان ترین اور ایل پی پی کے بے حد شکر گزار ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کے ساتھ تجارت کھولو ؛ افغانی تاجر اپنی حکومت پر برس پڑے وفاقی انتظامیہ کی وسیع کارروائی،اسلام آباد میں ٹی ایل پی کے دفاتر، مساجد اور مدارس سیل حکومت کا غیر ملکیوں کیلئے نیا بزنس ویزہ پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ سینٹر فار ایروسپیس اینڈ سیکیورٹی سٹڈیز کے ویبینار میں پاکستان کی معاشی سلامتی کے لیے مالی شمولیت کی اہمیت پر زور دیا گیا خیبرپختونخوا: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 34 دہشتگرد جہنم واصل اسلام آباد ہائیکورٹ کا کتوں کو ہلاک کرنے پر متعلقہ حکام کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا عندیہ نو منتخب وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا اپنے عہدے کا حلف لینے کے فوری بعد بانی چیئر مین پی ٹی آئی.

.. TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: جہانگیر خان ترین سیلاب متاثرین

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف