data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اوپن اے آئی کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی میں ڈائریکٹ میسجنگ (ڈی ایم) فیچر متعارف کرانے کی تیاری کی جا رہی ہے، جس کے بعد یہ اے آئی چیٹ بوٹ ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اینڈرائیڈ صارفین کے لیے چیٹ جی پی ٹی کے نئے بیٹا ورژن کے کوڈ میں اس فیچر کے شواہد ملے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ جلد ہی صارفین ون آن ون چیٹ اور گروپ میسجنگ کے ذریعے ایک دوسرے سے بات چیت کر سکیں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ بنیادی یوزر کنٹرولز جیسے کہ دوسروں کو بلاک کرنا یا گروپ چیٹ مینج کرنا جیسے آپشنز کی بھی آزمائش کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ فیچر اس وقت فعال نہیں ہے، تاہم اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی کو ایک سماجی رابطے کا پلیٹ فارم بنانے پر کام کر رہی ہے۔

بیٹا کوڈ سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ آئندہ اپ ڈیٹس میں پروفائل پکچرز اور ڈسپلے نیمز کا آپشن بھی شامل کیا جائے گا تاکہ صارفین ایک شناخت کے ساتھ موجود رہیں۔

فی الحال یہ واضح نہیں کہ لوگوں کے درمیان ہونے والی چیٹ میں اے آئی بوٹ کی شمولیت ممکن ہوگی یا نہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نیا فیچر چیٹ جی پی ٹی کے موبائل تجربے میں انقلاب لا سکتا ہے، جس سے صارفین نہ صرف اے آئی کے ساتھ گفتگو بلکہ ایک دوسرے سے براہِ راست رابطہ یا مشترکہ کام بھی کر سکیں گے۔

تاہم اوپن اے آئی کی جانب سے اس فیچر کے باضابطہ اجرا کے بارے میں تاحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: چیٹ جی پی ٹی اے ا ئی

پڑھیں:

یوٹیوب میں نوجوانوں کیلئے ذہنی صحت سے متعلق نئے سیکشن کا اضافہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

یوٹیوب نے نوجوان صارفین کی ذہنی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک نیا سیکشن متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

اس اقدام کے تحت، نوجوانوں کو ذہنی صحت کے مختلف موضوعات جیسے ڈپریشن، انزائٹی، اے ڈی ایچ ڈی، اور ایٹنگ ڈس آرڈرز سے متعلق عمر کے مطابق معلومات فراہم کی جائیں گی، جو اسپیشل ویڈیو شیلفس کے ذریعے دستیاب ہوں گی۔

یہ ویڈیو شیلفس اس وقت ظاہر ہوں گی جب کم عمر صارفین اپنے اکاؤنٹس سے ذہنی صحت کے موضوعات پر تلاش کریں گے۔

چونکہ یوٹیوب نوجوانوں میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا پلیٹ فارم ہے، اس لیے کمپنی نے ذہنی صحت کے لیے سرگرم کئی اداروں کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ اس پروگرام کے لیے شواہد پر مبنی مواد تیار کیا جا سکے۔

ان اداروں کے وسائل کو ویڈیو شیلفس میں شامل کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

اس سے قبل بھی یوٹیوب کی جانب سے نوجوانوں کی حفاظت کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں، جن میں ایٹنگ ڈس آرڈرز کو فروغ دینے والے مواد کے خلاف نئی کمیونٹی گائیڈ لائنز کا نفاذ اور کم عمر صارفین تک نامناسب مواد کی رسائی روکنے کے اقدامات شامل ہیں۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • فیس بک اے آئی اب خود بنے گا آپ کا پرسنل فوٹو ایڈیٹر، جانیے کیسے؟
  • سیلاب متاثرین کیلئے بڑی راحت، بجلی کے بل معاف
  • تھریڈز میں گروپ چیٹس کا فیچر صارفین کیلئے متعارف
  • ایک نیا فیچر جو چیٹ جی پی ٹی کے استعمال کا تجربہ ہمیشہ کیلئے بدل دے گا
  • اے آئی ایپلی کیشنز پر نئی رپورٹ میں حیران کن انکشافات سامنے آگئے
  • ایکس صارفین اب اصلی اور جعلی اکاونٹس کا فرق کرسکیں گے
  • تھریڈز میں گروپ چیٹ کا نیا فیچرمتعارف، 50 افراد کی سہولت
  • جلد آپ جان سکیں گے کہ ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ کس ملک سے ہے
  • یوٹیوب میں نوجوانوں کیلئے ذہنی صحت سے متعلق نئے سیکشن کا اضافہ