data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251016-08-11
ملتان (صباح نیوز) معروف گلوکارہ اور سماجی کارکن حدیقہ کیانی نے الخدمت فائونڈیشن کے تعاون سے جلال پور پیر والا اور شجاع آباد کے 1000 سیلاب متاثرہ خاندانوں میں فلڈ ریلیف پیکجز تقسیم کیے۔ ریلیف پیکج میں خشک راشن، بستر، لحاف، واٹر کولر، مچھر دانیاں، چٹائیاں، برتن اور گھریلو استعمال کی دیگر اشیا شامل تھیں، جبکہ 500 بچوں کیلئے خصوصی طور پر اسٹیشنری، کھلونے اور تحائف بھی فراہم کیے گئے۔ جلال پور پیر والا میں 600 خاندانوں جبکہ شجاع آباد میں 400 خاندانوں کو امدادی سامان دیا گیا۔ اس موقع پر حدیقہ کیانی نے خواتین اور بچوں سے گھل مل کر ان کے مسائل اور ضروریات سے آگاہی حاصل کی۔ اس حوالے سے منعقدہ تقریبات میں الخدمت فائونڈیشن ملتان کے صدر سید عبدالقادر، سینئر منیجر میڈیا ریلیشنز شعیب ہاشمی، جلال پور پیر والا کے صدر عدیل کریم بھٹی، شجاع آباد کے صدر ڈاکٹر ذیشان حسن وینس سمیت الخدمت رضاکاروں، مقامی عمائدین اور متاثرہ خاندانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر حدیقہ کیانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب ایک بڑا ڈیزاسٹر تھا، لیکن الخدمت فائونڈیشن کی منظم اور موثر کاوشیں دیکھ کر میں بے حد متاثر ہوئی ہوں۔ میں چاہتی ہوں کہ جلال پور پیر والا اور شجاع آباد میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹرز قائم کیے جائیں، اور میں الخدمت کے ساتھ مل کر اس مقصد کیلئے کام کروں گی۔ انہوں نے مزید کہا مشکل حالات کے باوجود متاثرہ خواتین اور بچوں کی حوصلہ مندی قابلِ تعریف ہے۔ ہمیں مل کر ان کے دکھ درد بانٹنے ہوں گے۔ سید عبدالقادر نے حدیقہ کیانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن نے سیلاب کے آغاز سے اب تک ہزاروں خاندانوں کو ریسکیو اور ریلیف فراہم کیا ہے اور اب بحالی کے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔ شعیب ہاشمی نے اس موقع پر کہا کہ ہمارا مشن صرف ریلیف تک محدود نہیں بلکہ متاثرہ خاندانوں کو مکمل بحالی تک ساتھ لے کر چلنا ہے، جلد کسان بحالی پروگرام کا آغاز کریں گے۔ ڈاکٹر وسیم حسن وینس نے کہا کہ جب فنکار سماجی خدمات میں شامل ہوتے ہیں تو معاشرے میں ہمدردی کے جذبات مزید مضبوط ہوتے ہیں۔ امدادی سامان کی تقسیم کے بعد حدیقہ کیانی نے بستی بھوپت والا کا دورہ کیا اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے نوجوانوں اور بچوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آپ سب بنو قابل جیسے پروگراموں کا حصہ بنیں، ہنر سیکھیں اور اپنی تقدیر خود بدلیں۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: الخدمت فائونڈیشن جلال پور پیر والا متاثرہ خاندانوں حدیقہ کیانی نے کہا کہ

پڑھیں:

سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان

پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔

محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • افغانستان: نورستان میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 40 سے تجاوز کر گئیں، متاثرین خوراک اور صاف پانی سے محروم
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان