Express News:
2025-12-02@16:29:58 GMT

خیبرپختونخوا، اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے

اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT

اسلام آباد:

خبیرپختونخوا اور اسلام آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 اور 120 فٹ گہرائی تھی، جس سے خبیرپختونخوا کے مختلف اضلاع متاثر ہوئے۔

زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز ہندو کش ریجن افغانستان تھا۔

زلزلے کے شدید جھٹکے اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت خبیرپختونخوا میں پشاور، ملاکنڈ ڈویژن، بونیر، بٹ خیلہ، سوات، کوہستان ایبٹ آباد اور چترال میں محسوس کیے گئے۔

پی ایم ڈی  کے مطابق ابتدائی طور پر کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسلام آباد

پڑھیں:

جسٹس طارق جہانگیری ڈگری تنازع کیس میں بڑی پیش رفت

اسلام آباد:

جسٹس طارق جہانگیری ڈگری تنازع کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق عدالت نے جامعہ کراچی سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

جسٹس طارق جہانگیری ڈگری سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں عدالت عالیہ نے ایچ ای سی کے ذریعے کراچی یونیورسٹی سے ریکارڈ طلب کرلیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان نے اس حوالے سے احکامات  جاری کیے۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیے کہ بغیر کیس کے میرٹس کے ایچ ای سی ریکارڈ طلب کررہے ہیں۔

دورانِ سماعت   اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد بار ایسویس ایشن کی جانب سے اس مقدمے میں فریق بننے کی درخواست ہے ، جس پر چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیے کہ وہ بعد میں دیکھتے ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے ایچ ای سی سے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری سے متعلق ریکارڈ طلب کرلیا اور کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی۔

متعلقہ مضامین

  • نمل یونیورسٹی میں گیس لیکج سے دھماکہ،چار افراد زخمی
  • نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں زورداردھماکا
  • گاڑی کی ٹکر سے 2 جوان لڑکیاں جاں بحق اسلام آباد حادثہ، جج کے کم عمر بیٹے کی
  • جسٹس طارق جہانگیری ڈگری تنازع کیس میں بڑی پیش رفت
  • اسلام آباد: گاڑی کی اسکوٹی کو ٹکر، 2 خواتین جاں بحق
  • پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج: خیبرپختونخوا پولیس کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رہنے کی ہدایت
  • معروف بزنس مین اور ایمان گروپ آف کمپنیز کے مالک کی گاڑی پر فائرنگ ،سیکیورٹی گارڑ شدید زخمی،نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج
  • سبی میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
  • پاکستان میں زلزلے کے جھٹکے
  • ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے