عدالت نے ملک ریاض کا مال آف اسلام آباد ضبط کرنے کا حکم دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
عدالت نے ملک ریاض کا مال آف اسلام آباد ضبط کرنے کا حکم دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس)منی لانڈرنگ اور دیگر الزامات میں کراچی احتساب عدالت نے ملک ریاض کا مال آف اسلام آباد ضبط کرنے کی تحریری اجازت دےدی۔
کراچی احتساب عدالت میں نیب نے درخواست میں مؤقف اختیارکیاکہ ملزموں کےخلاف منی لانڈرنگ کی سیکشن 8 کےتحت ریفرنس زیرسماعت ہے۔ دوران تفتیش منی لانڈرنگ کےشواہد ملے ہیں۔ مال آف اسلام آباد کاپلاٹ دوہزارچودہ میں ایازخان اور وقاررفعت نےخریدا تھا ۔۔ تین سوپچیاسی ملین کامال آف اسلام آباد ملک ریاض کی فرنٹ کمپنیوں کاہے۔
درخواست میں بتایا گیا کہ ویکی ٹریڈنگ کمپنی ملک ریاض کے بھائی فرحت حسین اور بھتیجے وسیم رفعت کی ہے۔ مال آف اسلام آباد کوضبط کرنےکی درخواست نیب نے ستائیس مارچ کو دائرکی تھی۔
مال آف اسلام آباد سیکٹرایف سیون بلوایریا کےپلاٹ 65 این پر واقعہ ہے۔ نیب کورٹ ملک ریاض اور انکے بیٹوں سمیت نوملزموں کی گرفتاری کاحکم کئی بارجاری کرچکی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحسینہ واجد 1400 مرتبہ سزائے موت کی مستحق ہیں: چیف پراسیکیوٹر بنگلادیش آئیسکو نے سالانہ پاور ڈسٹری بیوشن سسٹم مینٹینس پروگرام شیڈول جاری کر دیا زون فائیو ہاؤسنگ اسکیم کا معاملہ پھر گرم، سی ڈی اے نے او پی ایف کے خلاف نوٹس جاری کر دیا،کاپی سب نیوز پر جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کے کیس کی سماعت کرنے والا ڈویژن بینچ تبدیل پاک افغان کشیدگی کم کرنےکیلئے تمام وسائل استعمال کریں گے: ایرانی صدر میرعلی میں سکیورٹی فورسز پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، 4خوارجی جہنم واصل اسرائیلی پابندیاں تباہ سرنگوں میں دفن یرغمالیوں کی لاشیں نکالنے میں رکاوٹ ہیں: حماسCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مال ا ف اسلام ا باد ملک ریاض
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔