اسلام آباد ہائی کورٹ کی انتظامیہ کو روٹی کی قیمتوں کا معاملہ جلد حل کرنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
اسلام آباد میں روٹی، نان کی قیمتوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے ڈی سی کو پیر تک نان بائی ایسوسی ایشن سے ملاقات کرکے قیمتوں کا معاملہ حل کرنے کی ہدایت کی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی جس میں صدر نان بائی ایسوسی ایشن سجاد عباسی و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
۔ جج کا کہنا تھا کہ روٹی کی قیمت کا پیر تک معاملہ حل نہ ہوا تو ڈپٹی کمشنر کو پیر کو بلائیں گے۔
عدالت نے ضلعی انتظامیہ کو نانبائیوں کو ہراساں کرنے سے روکنے کے حکم میں توسیع بھی کی جبکہ عدالت نے انتظامیہ کی جانب سے حراست میں لیے گئے دو نانبائیوں کو فوری رہا کرنے کا بھی حکم دیا۔
وکیل عمر اعجاز گیلانی کا کہنا تھا کہ ہمارے دو لوگوں کو انتظامیہ نے گرفتار کر لیا اور تھانے میں بند کردیا ہے جس پر جسٹس ارباب محمد طاہر کا کہنا تھا کہ دیکھ لینا کہیں انھیں قتل کیس میں نہ ڈال دیا ہو۔
وکیل نے کہا کہ نہیں قتل کیس میں تو نہیں ڈالا ، عدالت انکی رہائی کے احکامات دے۔ ہماری ڈپٹی کمشنر سے ملاقات نہیں ہوئی بلکہ ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ سے ہوئی۔
جج نے درخواست گزار وکیل کو کہا کہ ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کو کہیں پیر تک ملاقات کرکے معاملہ حل کریں ورنہ اُنھیں طلب کرینگے۔ عدالت نے ہدایت کے ساتھ سماعت پیر تک ملتوی کردی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پٹرول 2، ڈیزل 4.79روپے لٹر سستا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں دو روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 79 پیسے لٹر کمی کر دی گئی ہے۔ پٹرول کی نئی قیمت 263 روپے 45 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 279 روپے 64 پیسے لٹر مقرر کی گئی ہے۔ قیمتوں میں کمی کا اطلاق ہو گیا۔