اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جن کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ 5 بجکر 15 منٹ پر آیا، شدت 5.6 جبکہ گہرائی 120 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی مرکز افغانستان کا ہندوکش ریجن تھا۔
زلزلے سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے،ابتدائی رپورٹس کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبرپختونخوا کے مطابق زلزلے کے باعث فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم متعلقہ ادارے اور ضلعی انتظامیہ ممکنہ صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ زلزلے کے وقت پرسکون رہیں، عمارت سے باہر کھلی جگہ کا رخ کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اپنائیں۔
ویب ڈیسک
Faiz alam babar
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: زلزلے کے
پڑھیں:
سریاب میں ریلوے ٹریک دھماکے سے اڑا دیا گیا
ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچنے کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی
کوئٹہ میں قمبرانی روڈ پر یکے بعد دیگرے دو دھماکے، پولیس اہلکار نشانہ تھے
کوئٹہ کے علاقے سریاب میں ریلوے ٹریک دھماکے سے اڑا دیا گیا جس کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب میں ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیز مواد سے اڑایا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا ہے جس کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی۔پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے بعد پولیس بم ڈسپوزل اسکواڈ کی نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی جب کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔اس سے قبل، کوئٹہ میں قمبرانی روڈ پر یکے بعد دیگرے دو دھماکے رپورٹ ہوئے،قمبرانی روڈ کے علاقے لنک شاہوانی کراس کے قریب پولیس ناکے کے پاس پہلے ایک کریکر دھماکہ ہوا جس کے فوراً بعد جائے وقوعہ پر پہنچنے والی بم ڈسپوزل اسکواڈ کی گاڑی کو نشانہ بنانے کے لیے سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد میں دوسرا دھماکہ ہوگیا، دونوں دھماکوں میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔دھماکے میں بی ڈی ایس کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا مگر گاڑی میں سوار تمام اہلکار محفوظ رہے ، پولیس نے فوری طور پر پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑ دیا گیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں دھماکے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیے گئے اور ان کا واضح ہدف پولیس اہلکاروں کو نقصان پہنچانا تھا لیکن دہشت گرد اپنے مذموم عزائم میں ناکام رہے ۔ پولیس حکام کے مطابق ہمارے جوان ہر لمحہ جان کی بازی لگا کر شہریوں کی حفاظت کر رہے ہیں، آج کا واقعہ ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کا منہ بولتا ثبوت ہے ، ملزمان کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے شہر بھر میں سرچ آپریشن جاری ہے اور حساس مقامات پر سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے ۔