حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں بجلی بند رکھنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
حیدرآباد : شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کے ٹرانسفارمرز خراب ہونے لگے ،جس سے عوام شدید اذیت کا شکار ہیں، حیسکو نے مختلف علاقوں میں بجلی بند رکھنے کا اعلان کردیا۔
اس حوالے سے حیدرآباد کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے حیسکو نے وضاحت دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ لطیف آباد میں مرمتی کام کی وجہ سے بجلی کی سپلائی بند رکھی جائے گی۔
حیسکو اعلامیے کے مطابق لطیف آباد کے متعدد فیڈرز کی بندش کی وجہ سے صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک بجلی فراہمی معطل رہے گی۔
حیسکو ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ مذکورہ متاثرہ علاقوں میں لطیف آباد نمبر3،4،5،10،11 اور میر حسین آباد شامل ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ہونے والی طوفانی بارشوں کے دوران حیسکو ریجن کے 650 میں سے 350 فیڈرز بند ہوگئے تھے۔
تیز ہواؤں اور بارش کے سبب 132 کے وی کے 11 ٹاورز بھی گرے، بجلی کے ٹاورز خان پور، سیہون، سلطان آباد سمیت مختلف مقامات پر گرے تھے، جس سے متعدد علاقوں کو بجلی کی فراہمی کئی گھنٹوں تک معطل رہی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: علاقوں میں
پڑھیں:
کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 4 زخمی ڈاکو گرفتار
کراچی:شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس نے مختلف علاقوں میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران چار زخمی ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔
سعیدآباد پولیس نے میمن کالونی میں مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی شناخت صدام حسین اور سائیں بخش کے ناموں سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق ان کے قبضے سے ایک پستول، چھینے گئے موبائل فون، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔
چاکیواڑہ پولیس نے لیاری کے علاقے میرانکہ کے قریب ایک اور مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت بلال عرف ٹینشن کے نام سے ہوئی ہے، جسے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے اس کے قبضے سے بھی پستول، موبائل فون، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کی ہے۔
کلاکوٹ پولیس نے لیاری کے علاقے مرزا آدم خان روڈ پر کارروائی کے دوران ایک اور ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔
چھیپا ذرائع کے مطابق ملزم کی شناخت حارث کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔