ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا امکان، الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان سمیت متعدد علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں، جبکہ دریائے جہلم، راوی اور ستلج کے بالائی علاقوں میں بھی بارش کے امکانات ہیں۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، چکوال، جہلم، حافظ آباد، سرگودھا اور خوشاب میں بارشیں ہو سکتی ہیں۔ خیبرپختونخوا کے اضلاع جیسے چترال، دیر، ہری پور، کوہاٹ، کوہستان، خیبر، کرم اور مانسہرہ بھی ممکنہ بارشوں کی زد میں ہیں۔
مزید برآں، مہمند، نوشہرہ، مالاکنڈ، چارسدہ، ایبٹ آباد، بنوں، بونیر، پشاور اور صوابی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ سندھ کے علاقوں کراچی، جامشورو، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، تھرپارکر اور عمر کوٹ میں بھی بادل برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ترجمان این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، جس کے پیش نظر مقامی آبادی اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔
بحیرہ عرب میں سمندری طوفان ’شکتی‘ شدت اختیار کر گیا
ادھر محکمہ موسمیات کے ٹروپیکل سائیکلون وارننگ سینٹر نے بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان ’’شکتی‘‘ سے متعلق ساتواں الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، طوفان نے گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران مزید شدت اختیار کر لی ہے اور یہ اب ایک شدید طوفان کی شکل اختیار کر چکا ہے۔
شکتی اس وقت کراچی کے جنوب مغرب میں تقریباً 390 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے اور مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان آج شام تک شمال مغربی اور وسطی بحیرہ عرب کی جانب بڑھے گا، تاہم امکان ہے کہ کل سے یہ مشرق کی طرف رخ موڑنے کے بعد بتدریج کمزور پڑ جائے گا۔
احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل
این ڈی ایم اے اور محکمہ موسمیات نے عوام، متعلقہ اداروں اور سیاحوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ موسمی حالات پر نظر رکھیں اور حفاظتی اقدامات پر عمل کریں، خاص طور پر پہاڑی علاقوں میں سفر سے گریز اور ساحلی علاقوں میں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات ڈی ایم اے علاقوں میں اختیار کر
پڑھیں:
سمندری طوفان ’’شکتی‘‘ مزید شدت اختیارکرکےسائیکلون میں تبدیل: محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: بحیرہ عرب میں موجود طوفان “شکتی”مزید شدت اختیارکرکےشدید سائیکلون میں تبدیل ہوگیاہے،محکمہ موسمیات کے ٹروپیکل سائیکلون وارننگ سینٹر نے ساتواں الرٹ جاری کردیا۔
محکمہ موسمیات کےٹروپیکل سائیکلون وارننگ سینٹرکی جانب سےجاری الرٹ کےمطابق طوفان شکتی اس وقت کراچی سے تقریباً تین سونوے کلومیٹرجنوب جنوب مغرب میں موجود ہے،طوفان آئندہ 24 گھنٹوں میں مغرب اور جنوب مغرب کی جانب بڑھنے کے بعد اپنی سمت تبدیل کرکے مشرق اور شمال مشرق کی طرف جائے گا اور بتدریج کمزور ہونا شروع ہوجائےگا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق سندھ کےساحلی اضلاع بدین،ٹھٹھہ،سجاول اورجامشوروسمیت بعض مقامات پرہلکی سےدرمیانی بارش اور گرج چمک کے امکانات ہیں جبکہ کراچی کےچندعلاقوں میں بھی بارش ہوسکتی ہے،محکمہ موسمیات نےماہی گیروں کوپانچ اکتوبرتک گہرےسمندرمیں نہ جانےکی ہدایت کی ہے۔