بحیرہ عرب میں آنے والے طوفان ’شکتی‘ کے شدت اختیار کرنے کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
کراچی کے جنوب میں سمندری طوفان ’شکتی‘ 360 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے، جس کے باعث سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
صور الأقمار الاصطناعية للعاصفة المدارية #شاكتي #Shakti ببحر العرب صباح اليوم #بحر_العرب pic.twitter.com/wtpDIrjbOc
— محمد الشحي ☕️ ✍️ (@o8bh4) October 4, 2025
محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے دوران سمندر میں طغیانی بھی رہے گی اور ماہی گیروں کو 5 اکتوبر تک گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شمال مشرقی بحیرہ عرب میں موجود ڈیپ ڈپریشن سمندری طوفان میں تبدیل ہوچکا ہے جسے ’شکتی‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ نام سری لنکا کی جانب سے تجویز کیا گیا تھا جس کا مطلب ’طاقت‘ ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ طوفان شدید سمندری طوفان کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔
طوفان کے مرکز میں ہوا کی رفتار 75 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ امکان ہے کہ یہ سسٹم 6 اکتوبر تک بحیرہ عرب میں موجود رہے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بارش بحیرہ عرب سری لنکا طوفان طوفان شکتی کراچی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سری لنکا طوفان طوفان شکتی کراچی
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔