محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
اسلام آباد:
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور پنجاب میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے موسلادھار بارش کے باعث دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی اور کشمیر کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس دوران آندھی، جھکڑ چلنے، ژالہ باری اور گرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے، کمزور انفرا اسٹرکچر کچے گھر، دیواریں، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، گاڑیاں، سولر پینل وغیرہ کو نقصان کا اندیشہ ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مسافروں اور سیاح حضرات سفر کے دوران محتاط رہیں اور موسمی حالات کے مطابق اپنے سفر کا انتظام کریں۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ پیر کو اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
اسی طرح خیبرپختونخوا کے علاقوں دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، کوہاٹ، نوشہرہ، صوابی، خیبر، اورکزئی، ہنگو،کرک، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، وزیرستان اور کرم میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش، ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے علاقوں راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، میانوالی، خوشاب، نورپورتھل، بھکر، لیہ، سرگودھا، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، پاکپتن، بہاولنگر، وہاڑی، خانیوال، ملتان، لودھراں، بہاولپور، رحیم یار خان، راجن پور، کوٹ ادو اور ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش یا ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان تاہم عمر کوٹ، تھرپارکر اور ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنےکے علاوہ تیز ہوائیں چلنے اور چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا، تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنےکی توقع ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنےکے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان تیز ہواو ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش چند مقامات پر موسلادھار بارش محکمہ موسمیات نے کا امکان ہے علاقوں میں ژالہ باری بارش کا
پڑھیں:
کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے افسوسناک حادثات کے نتیجے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بلوچ کالونی کے علاقے کشمیر کالونی نالے والے روڈ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک 20 سالہ راہگیر جاں بحق ہوگیا۔
اطلاع ملنے پر چھیپا کے رضاکار موقع پر پہنچے اور لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں متوفی کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
دوسرا واقعہ ایف سی ایریا کے ایک اپارٹمنٹ میں پیش آیا جہاں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں اس کی شناخت 40 سالہ اظہر احمد کے نام سے ہوئی۔
ادھر قیوم آباد میں جام صادق پل پر تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں متوفی کی شناخت 40 سالہ شکیل کے نام سے کی گئی۔