محکمہ موسمیات کی آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش اور برفباری کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ موسلادھار بارش کے باعث دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی اور کشمیر کے برساتی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ اس دوران آندھی، جھکڑ، ژالہ باری اور گرج چمک کے سبب روزمرہ معمولات متاثر ہوسکتے ہیں جبکہ کمزور انفراسٹرکچر، کچے مکانات، دیواریں، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، گاڑیاں اور سولر پینل کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
اعلامیے کے مطابق مسافروں اور سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سفر کے دوران محتاط رہیں اور موسمی حالات کے مطابق انتظام کریں۔
پیر کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش و ژالہ باری کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع جیسے دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، کوہاٹ، نوشہرہ، صوابی، خیبر، اورکزئی، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، وزیرستان اور کرم میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ایک گھنٹے کی بارش نے سب کچھ ڈبو کر رکھ دیا، انتظامیہ غائب
پنجاب کے شہروں راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، میانوالی، خوشاب، نورپورتھل، بھکر، لیہ، سرگودھا، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، پاکپتن، بہاولنگر، وہاڑی، خانیوال، ملتان، لودھراں، بہاولپور، رحیم یار خان، راجن پور، کوٹ ادو اور ڈیرہ غازی خان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم عمر کوٹ، تھرپارکر اور ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود اور چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان میں عمومی طور پر موسم گرم اور خشک رہے گا لیکن ساحلی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آزاد کشمیر بارش برفباری پاکستان محکمہ موسمیات مری.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان محکمہ موسمیات محکمہ موسمیات کا امکان ہے مقامات پر
پڑھیں:
ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا امکان، الرٹ جاری
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان سمیت متعدد علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں، جبکہ دریائے جہلم، راوی اور ستلج کے بالائی علاقوں میں بھی بارش کے امکانات ہیں۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، چکوال، جہلم، حافظ آباد، سرگودھا اور خوشاب میں بارشیں ہو سکتی ہیں۔ خیبرپختونخوا کے اضلاع جیسے چترال، دیر، ہری پور، کوہاٹ، کوہستان، خیبر، کرم اور مانسہرہ بھی ممکنہ بارشوں کی زد میں ہیں۔
مزید برآں، مہمند، نوشہرہ، مالاکنڈ، چارسدہ، ایبٹ آباد، بنوں، بونیر، پشاور اور صوابی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ سندھ کے علاقوں کراچی، جامشورو، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، تھرپارکر اور عمر کوٹ میں بھی بادل برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ترجمان این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، جس کے پیش نظر مقامی آبادی اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔
بحیرہ عرب میں سمندری طوفان ’شکتی‘ شدت اختیار کر گیا
ادھر محکمہ موسمیات کے ٹروپیکل سائیکلون وارننگ سینٹر نے بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان ’’شکتی‘‘ سے متعلق ساتواں الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، طوفان نے گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران مزید شدت اختیار کر لی ہے اور یہ اب ایک شدید طوفان کی شکل اختیار کر چکا ہے۔
شکتی اس وقت کراچی کے جنوب مغرب میں تقریباً 390 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے اور مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان آج شام تک شمال مغربی اور وسطی بحیرہ عرب کی جانب بڑھے گا، تاہم امکان ہے کہ کل سے یہ مشرق کی طرف رخ موڑنے کے بعد بتدریج کمزور پڑ جائے گا۔
احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل
این ڈی ایم اے اور محکمہ موسمیات نے عوام، متعلقہ اداروں اور سیاحوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ موسمی حالات پر نظر رکھیں اور حفاظتی اقدامات پر عمل کریں، خاص طور پر پہاڑی علاقوں میں سفر سے گریز اور ساحلی علاقوں میں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔