اسلام آباد اورخیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.5 شدت کا زلزلہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کےمختلف علاقوں میں 5.5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔
زلزلہ پیمامرکزکےمطابق اسلام آباد،راولپنڈی،پشاور،سوات،چترال میں 5 اعشاریہ 5 شدت کا خوفناک زلزلہ ریکارڈکیا گیا،زلزلے کی گہرائی 195کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیمامرکز کےمطابق زلزلےکا مرکزافغانستان میں ہندوکش ریجن تھا،زلزلے کےبعد عوام میں خوف وہراس پھیل گیا،لوگ کلمہ طیبہ کا وردکرتےگھروں سےباہرنکل آئے،تاہم کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
جاپان میں 6.9 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری
جاپان میں 6.9 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز
ٹوکیو(آئی پی ایس) جاپان کے شمال مشرقی علاقے ایواٹے پریفیکچر میں اتوار کی سہ پہر 6.9 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے بعد ساحلی علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔ چند گھنٹوں بعد وارننگ واپس لے لی گئی۔
جاپانی محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 3 منٹ پر ایواٹے کے ساحل سے 16 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔ زلزلے کے فوراً بعد شام 5:12 پر سونامی ایڈوائزری جاری کی گئی۔
رپورٹس کے مطابق ایواٹے کے ساحلی شہروں کوجی اور اوفوناٹو میں 20 سینٹی میٹر تک بلند سونامی لہریں ریکارڈ کی گئیں۔ تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ محکمہ موسمیات نے رات 8:15 بجے سونامی ایڈوائزری ختم کر دی۔
زلزلے کی شدت جاپان کے 10 درجے والے زلزلہ پیمانے پر چار (4) ریکارڈ کی گئی، جو درمیانے درجے کے جھٹکوں میں شمار ہوتی ہے۔ سب سے زیادہ لرزے ایواٹے کے دارالحکومت موری اوکا ، یہابا اور نزدیکی علاقے واکویہ میں محسوس کیے گئے۔
ریلوے کمپنی جی آر ایسٹ کے مطابق زلزلے کے باعث توہوکو شنکانسن بلٹ ٹرین لائن پر عارضی طور پر بجلی منقطع ہو گئی، جس کے بعد میاگی کے سینڈائی اسٹیشن سے لے کر آؤموری کے شن آؤموری اسٹیشن تک ٹرین سروس معطل کر دی گئی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمتحدہ عرب امارات غزہ کیلئے عالمی استحکام فورس میں شامل نہیں ہوگا، صدارتی مشیر متحدہ عرب امارات غزہ کیلئے عالمی استحکام فورس میں شامل نہیں ہوگا، صدارتی مشیر امریکا نے غزہ امن منصوبے کی فیصلہ سازی سے اسرائیل کو نکال دیا چینی صدر کے خصوصی ایلچی اور وزیر آبی وسائل لی گو اینگ کی بولیویا کے نئے صدر کی حلف برداری تقریب میں شرکت زہران ممدانی نے پاکستانی خاتون کو اپنی ٹیم کا سربراہ مقرر کر دیا چین کمبوڈیا کی ترقی اور خودمختاری کی حمایت جاری رکھے گا، چینی صدر امریکی جج کا بڑا فیصلہ: ٹرمپ کا نیشنل گارڈ کو پورٹ لینڈ بھیجنے کا حکم غیر قانونی قرارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم