سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت، وکیل فروغ نسیم کے مختلف عدالتی فیصلوں کے حوالے
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس سے متعلق مقدمات کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی، مختلف ٹیکس پیرز کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم نے دلائل جاری رکھے۔
اپنے دلائل میں فروغ نسیم نے مختلف عدالتی فیصلوں کا حوالہ دیا اور مؤقف اپنایا کہ میرا اصل اعتراض 4سی ون پر ہے۔
عدالت عظمیٰ نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سندھ ہائیکورٹ‘ جامعہ کراچی میں طلبہ یونین انتخابات سے متعلق نوٹس
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے جامعہ کراچی میں طلبہ یونین انتخابات سے متعلق دائر درخواست پر کراچی یونیورسٹی کو نوٹس جاری کردیے۔ محکمہ یونیورسٹی اینڈ بورڈ نے عدالت میں جواب جمع کرا دیا اور سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اس معاملے سے محکمے کاکوئی تعلق نہیں ہے اور یہ یونیورسٹی کا دائر اختیار ہے۔ درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق نے عدالت کو بتایا کہ کراچی یونیورسٹی نے جواب جمع کرا دیا ہے اور یونیورسٹی انتخابات کرانا چاہتی ہے۔ وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ یونیورسٹی کو ان کے جواب کے مطابق انتخابات کرانے کی ہدایت دی جائے۔ عدالت نے سماعت کے بعد کراچی یونیورسٹی کو نوٹس جاری کیا اور درخواست کی آئندہ سماعت 28 جنوری تک ملتوی کردی۔ وکیل کے مطابق سندھ اسمبلی نے فروری 2022ء میں طلبہ یونین انتخابات سے متعلق قانون منظور کیا تھا مگر ساڑھے3 سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود اب تک انتخابات کا انعقاد نہیں ہوا۔