کراچی؛ مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران 2 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
کراچی:
لانڈھی مانسہرہ کالونی کے قریب ٹریفک حادثے کے دوران ایک شخص جاں بحق ہوا۔
ایدھی حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ واقعہ تیز رفتار گاڑی کی ٹکر کے باعث پیش آیا، حادثے میں جاں بحق ہونے والے ضعیف العمر شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔
دوسری جانب، سہراب گوٹھ براق پیٹرول پمپ کے قریب ٹریفک حادثے کے دوران ایک شخص جاں بحق ہوا۔
پولیس کے مطابق حادثہ موٹر سائیکل سوار شخص کے سامنے کسی جانور کے آنے کے باعث پیش آیا۔ موٹر سائیکل سوار شخص سامنے آنے والے جانور کو بچانے کی کوشش کے دوران توازن برقرار نہیں رکھ پایا اور موٹر سائیکل سلپ ہونے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
حادثے میں جاں بحق 22 سالہ شایان ولد عمران کی لاش کو ایدھی ایمبولنس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل کے دوران
پڑھیں:
کراچی: موٹر سائیکل کی ٹکر سے راہگیر خاتون جاں بحق
سپر ہائی وے سچل موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے متوفیہ کی شناخت 35 سالہ رافیہ کے نام سے کی گئی جو کہ راہگیر تھی جبکہ حادثہ تیز رفتار موٹر سائیکل سوار کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
تاہم، اس حوالے سے پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔