الیکس کیری کا کیچ پکڑنا مہنگا پڑ گیا، شریاس ائیر آئی سی یو منتقل
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
کراچی:
بھارتی ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان شریاس ائیر کو آسٹریلیا کے خلاف تیسرے میچ کے دوران پسلی میں انجری کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ اس وقت آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔
شیریاس ائیر نے میچ کے دوران الیکس کیری کا شاندار کیچ پکڑتے ہوئے بائیں پسلی زخمی کر لی تھی۔ رپورٹ کے مطابق اندرونی خون بہنے کے باعث انہیں فوری طور پر اسپتال داخل کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ائیر کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، تاہم مکمل صحت یابی میں ایک ہفتہ یا اس سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ چوٹ جان لیوا بھی ہوسکتی تھی، شیریاس ائیر کو انفیکشن سے بچانے کے لیے چند دن زیر نگرانی رکھا جائے گا۔
31 سالہ شریاس ائیر کی بھارت واپسی کا فیصلہ ان کی صحت بہتر ہونے کے بعد کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ، فی تولہ 500 روپے مہنگا
کراچی (نیوزڈیسک) ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونا اور چاندی دونوں مزید مہنگے ہو گئے۔ مارکیٹ ریٹ کے مطابق فی تولہ سونا 500 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 43 ہزار 562 روپے کی نئی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا 428 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 80 ہزار 282 روپے کا ہو گیا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں سونا 5 ڈالر بڑھ کر 4212 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ فی تولہ چاندی 85 روپے مہنگی ہو کر 6452 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔