کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش‘بدترین ٹریفک جام
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251001-01-14
کراچی (اسٹاف رپورٹر) خلیج کیمبے اور اس سے ملحقہ گجرات (انڈیا) پر موجود ہوا کے کم دباؤ کے زیر اثر منگل کو کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، بارش ہوتے ہی مختلف علاقوں سے بجلی غائب ہوگئی، سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا، شہریوں کو ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑا، وزیراعلیٰ سندھ نے انتظامیہ، پولیس اور بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ تمام ادارے بارش کے دوران مکمل متحرک رہیں اورنکاسی آب کے نظام کو مؤثر اور فعال رکھا جائے۔ تفصیلات کے مطابق بارش سسٹم کے زیر اثرصدر، گرو مندر ،گلشن اقبال ، ڈی ایچ اے، گلستانِ جوہر، بلدیہ ٹاؤن، شیرشاہ اور حسن اسکوائر، ماڑی پور، ہاکس بے، شہید ملت روڈ، پی ای سی ایچ ایس، یونیورسٹی روڈ، پی آئی ڈی سی، لائنزایرا اور کالا پل سمیت دیگر علاقوں میں تندوتیز ہواؤں کے سبب ہلکی سے تیز بارش ہوئی۔ تیز بارش سے اہم شاہراہیں اور سڑکیں زیر آب آگئیں جس کی وجہ سے شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہونے سے شہریوں کی بہت بڑی تعداد بدترین ٹریفک جام میں بری طرح سے رل گئی، بدترین ٹریفک جام ہونے سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں سوار خواتین اور دیگر شہری پیدل ہی اپنی منزل کی جانب چل دیے۔بارش کے باعث زیر آب سڑکوں کی وجہ سے موٹر سائیکلیں بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو دہری مشکلات کا سامنا کرنا پڑ گیا اور وہ اپنی موٹر سائیکل کو پیدل ہی کھینچ کر لے جاتے ہوئے دکھائی دیے۔ بارش کے سبب 60 سے زاید فیڈرز ٹرپ کرگئے جس کی وجہ سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ بجلی کی بندش کے سبب شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش اولڈ ائرپورٹ پر 33.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات علاقوں میں شہریوں کو ٹریفک جام کی وجہ سے تیز بارش ملی میٹر بارش کے
پڑھیں:
موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
لاہور میں رات گئے شروع ہونے والی موسلادھار بارش کے بعد اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی، جس کے باعث متعدد رہائشی علاقوں اور اہم شاہراہوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا جبکہ نشیبی علاقوں میں گھروں میں پانی داخل ہونے، ٹریفک جام اور سیوریج نظام مفلوج ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔شہر میں رات گئے شروع ہونے والی بارش وقفے وقفے سے جاری ہے، جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ کینٹ، ڈیفنس اور والٹن سمیت متعدد علاقوں میں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ کئی مقامات پر گھروں میں بھی پانی داخل ہوگیا۔لاہور کینٹ میں موسلادھار بارش کے باعث سیوریج سسٹم جواب دے گیا، جس سے علی ویو گارڈنز، علی پارک، نادرا آباد اور دیگر علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا۔ مقامی افراد کے مطابق بیشتر علاقے ندی نالوں کا منظر پیش کر رہے ہیں۔دوسری جانب ڈیفنس فیز تھری کے اے، بی اور سی بلاکس میں بھی بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا جبکہ والٹن روڈ اور کیولری گراؤنڈ میں سڑکیں مکمل طور پر زیر آب آگئیں۔ کیولری گراؤنڈ کی مرکزی شاہراہ بھی پانی میں ڈوب گئی، جس کے باعث آمدورفت شدید متاثر رہی۔بارش کے بعد مین ڈیفنس روڈ پر بھی پانی جمع ہونے سے سڑک دریا کا منظر پیش کرنے لگی جبکہ ڈیفنس انڈر پاس بھی پانی سے بھر گیا۔ شہر کے مختلف حصوں میں پانی کھڑا ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی، گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور شہریوں کو گھنٹوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔مسلسل بارش کے باعث لاہور کی بیشتر شاہراہیں جل تھل ہوگئیں جبکہ روزمرہ زندگی بری طرح متاثر رہی۔ شہریوں نے متعلقہ اداروں سے نکاسی آب کے مؤثر انتظامات اور فوری ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن پر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا، مون سون کی بارشوں کے باعث لاہور میں حبس اور گرمی کی شدت میں کمی آگئی ہے۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔لاہور میں سب سے زیادہ بارش ایئرپورٹ پر 262 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ مناواں میں 200، تاجپور میں 151، کاہنہ میں 142، شادی پورہ میں 129 اور مغل پورہ میں 127 اور اپر مال پر 111 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔جوہر ٹاؤن میں 80، چوک ناخدا میں 60، نشتر ٹاؤن میں 54، اقبال ٹاؤن میں 51، گلبرگ میں 49، ڈیفنس روڈ 45، سمن آباد میں 29، جیل روڈ اور پانی والا تالاب 26، لکشمی چوک اور فرخ آباد میں 24، سگیاں میں 21 اور گلشن راوی میں 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد نکاسی آب آپریشن کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے سبب اندرون اور بیرون ملک جانے اور آنے والی پروازیں متاثر ہوگئیں۔لاہور سے کراچی، دبئی، جدہ، ابو ظہبی، استنبول جانے اور آنے والی 6 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ شدید بارش سے پروازوں کی آمد و رفت میں تاخیر ہوئی۔ایئرپورٹ حکام نے مسافروں کو اپنی پروازوں کے بارے میں معلومات لیکر آنے کی ہدایت کی ہے۔