کراچی کے مختلف علاقوں میں اچانک تیز بارش
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں اچانک بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں رات کو اچانک بادل برسے۔ موسمیاتی ماہرین کے مطابق طوفان شکتی کے اثرات کیوجہ سے سسٹم شہر میں داخل ہوا ہے۔
اورنگی ٹاؤن، ناظم آباد، بلدیہ ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد، سرجانی ٹاؤن، سچل، صفورا، انچولی، فیڈرل بی ایریا، گلشن اقبال، ملیر، لانڈھی اور موسمیات میں تیز بارش ہوئی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پشاور سمیت مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری رہنے کا امکان
محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ خیبر پختونخواکے بیشترا ضلاع میں وقفے وقفے سے بارش جاری رہنے کاامکان ہے۔خیبر پختونخواکے بلند وبالا پہاڑی علا قوں میں بارش کے ساتھ بر ف باری کا امکان جاری رہے گا۔ چترا ل،دیر،سوات،شانگلہ،ہزار ہ اور مالاکنڈ ڈویثرن میں بارش کاامکان ہے۔پشاور،مردان،چارسدہ،کوہاٹ،کرک،ہنگو میں موسلا دھار بارش کاامکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسلا دھار بارش کے باعث مقامی ندی نالوں میں سیلا ب آنے کا خدشہ ہے۔پہاڑی علا قوں میں لینڈ سلا ئیڈنگ کے خدشات ہیں۔شہر پشاو ر کا کم سے کم درجہ حرارت 21اور ذیادہ سے ذیادہ 30ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کاامکان ہے۔گزشتہ جو بیس گھنٹوں کے دوران کاکول میں 16ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر سٹی 13،پشاور ائیر پورٹ ایریا8،بالاکوٹ4،چترال میں 3ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔دورش،کالام،تخت بائی،چیراٹ میں ایک ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔