Jasarat News:
2025-08-06@07:55:32 GMT

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار

اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا، بوندا باندی اور ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت کم ہوئی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق لیاری، ماڑی پور روڈ، کلفٹن سمیت اطراف کے علاقوں میں بوندا باندی ہوئی ہے جبکہ اب بھی شہر میں کراچی میں بادلوں کے ڈیرے اور مطلع ابر آلود ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موسم ابرالود رہے گا جبکہ دن کے اوقات اور کل بھی بوندا باندی کا امکان ہے اس کے علاوہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ایران میں 5.7 شدت کا خوفناک زلزلہ، کئی شہر لرز اٹھے

ایران کے جنوبی صوبے کرمان میں منگل کے روز 5.7 شدت کا زلزلہ آیا جس کے باعث کئی شہر لرز اٹھے۔

جرمن ریسرچ سینٹر برائے جیوسائنسز (GFZ) کے مطابق زلزلے کی شدت 5.73 ریکارڈ کی گئی، جب کہ اس کا مرکز زمین کے 10 کلومیٹر نیچے تھا۔

زلزلہ جنوبی اور جنوب مشرقی ایران کے مختلف علاقوں میں محسوس کیا گیا۔

ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، تاہم مقامی حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے اور کچھ علاقوں میں موبائل نیٹ ورک بھی متاثر ہوا۔

زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔


 

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں فائرنگ کے تین مختلف واقعات، 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی
  • این ڈی ایم اے کا ممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
  • 5.7 شدت کا خوفناک زلزلہ، کئی شہر لرز اٹھے
  • ایران میں 5.7 شدت کا خوفناک زلزلہ، کئی شہر لرز اٹھے
  • اسلام آباد اور کراچی سمیت مختلف شہروں میں بارش
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد زخمی
  • کراچی میں اگلےتین روز کے لیے موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
  • آج سے ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کا امکان، کب تک جاری رہیں گی؟
  • اسلام آباد اور کراچی سمیت مختلف شہروں میں ہلکی بارش
  • لاہور: مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش