راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے جس کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
عیدالاضحیٰ سے لے کر اب تک موسم خشک ہونے کے باعث شدید گرمی نے شہریوں کا جینا محال کردیا تھا۔ تاہم اب بارش کے بعد عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں 23 جون تک بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے 23 جون تک پنجاب بھر میں تیز ہواؤں، جھکڑ اور بارشوں کے امکان کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا۔
پی ڈی ایم اے نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ ندی نالوں کے قریب نہ جائیں، اس کے علاوہ غیرضروری سفر سے بھی گریز کریں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسلام آباد میں بارش کے بعد سیلابی صورتحال، وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہنگامی اقدامات کا حکم دے دیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں حالیہ بارشوں کے بعد نالوں سے ملحقہ نشیبی علاقوں میں پیدا ہونے والی سیلابی کیفیت کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے فوری امدادی اقدامات کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
وزیرِ اعظم نے ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے کو حکم دیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں رہنے والے شہریوں کو فوری طور پر ریسکیو کیا جائے اور نکاسیٔ آب کے مؤثر انتظامات یقینی بنائے جائیں تاکہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔
انہوں نے ندی نالوں کے اطراف نشیبی علاقوں میں بسنے والی آبادیوں کے لیے حفاظتی اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان علاقوں میں پیشگی الرٹ جاری کیے جائیں اور ممکنہ خطرات سے بچاؤ کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنائی جائے۔
وزیرِ اعظم نے پانی سے پھیلنے والے امراض کے ممکنہ خطرات کو دیکھتے ہوئے شعبہ صحت کو بھی ہائی الرٹ پر رہنے اور ضروری طبی اقدامات فوری شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔
سیلابی صورتحال سے مؤثر طور پر نمٹنے اور امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے وزیرِ اعظم نے ایک خصوصی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے، جو فوری طور پر صورتحال کا جائزہ لے کر متعلقہ اداروں سے رابطہ رکھے گی اور رپورٹ پیش کرے گی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
Ask ChatGPT
Post Views: 7