لاہور:

گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ بات یہ ہے کہ ان بے چاروں کو احتجاج کا رائٹ تو دے دیں اگر وہ کرنا چاہتے ہیں تو ان کو کرنے دیں، مولانا تو بہت اچھے آدمی ہیں،نوید صاحب کہہ رہے تھے کہ گورنمنٹ ان کو سیریس نہیں لے گی، یقین کریں گورنمنٹ بہت سیریس لے گی گورنمنٹ کے اس احتجاج کو اور اس کے بعد آپ کو یہ آنیاں اور جانیاں پھر نظر آنا شروع ہو جائیں گی،کبھی پرائم منسٹر صاحب جا رہے ہوں گے، کبھی بلاول صاحب جا رہے ہوں گے اور پھر 73 کے آئین کے تناظر میں مولانا مان جائیں گے.

 

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ باقی رہا پی ٹی آئی کا معاملہ ، وہ بالکل ٹھیک ہے. 

تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ اصل میں اس گورنمنٹ کو یہ ایڈوانٹج حاصل ہے کہ اس کو اگر مشکلات بھی پیش ہو جائیں تو اس نے ان مشکلات کو فیس نہیں کرنا، فیس کرنے والے کوئی اور لوگ ہیں، وہی فیس کر لیں گے تو حکومت کو اس حوالے سے پریشان نہیں ہونا چاہیے، ابھی پاکستان اور بھارت کے درمیان جو جنگ ہوئی تھی ، وہ جو قوم ایک صف پر کھڑی ہوئی تھی ، کل کے ضمنی الیکشن کے بعد جوہے آپ نے اس صف کو ، اس پیج کو خود ہی توڑ دیا یہ نہیں کرنا چاہیے تھا. 

تجزیہ کار نوید حسین نے کہا کہ مولانا فضل اپنی ہی سیاسی اسٹریٹیجی لیکر چلتے ہیں اور ان کی گیو اینڈ ٹیک کی اسٹریٹیجی ہے، اسی طرح اپنے آپ کو پولیٹیکلی ریلیونٹ رکھنے کے لیے اور کچھ نہ کچھ سیاسی مفاد گورنمنٹ سے لینے کے لیے ہم نے دیکھا ہے کہ بارہا اسی طرح کے پروٹیسٹ کیے یا پروٹیسٹ کی دھمکیاں دیں، میرے خیال میں مولانا کی اس پروٹیسٹ کی کال کو تو سیریس نہیں لینا چاہیے اور نہ ہی میرا خیال ہے کہ گورنمنٹ سیریس لے گی.

تجزیہ کار عامر الیاس رانا نے کہا کہ یہ اصول نہیں ہے کہ اگر اسٹیبلشمنٹ ساتھ ہے تو آپ سب کچھ کر سکتے ہیں اور وہ ساتھ نہیں ہے تو آپ کچھ نہیں کر سکتے، اب پی ٹی آئی کے اندر پی ٹی آئی خود ایک دوسرے کی مخالف ہے ، کسی اور کو تو ضرورت ہی نہیں ہے کچھ کرنے کی، عالیہ حمزہ نے پنجاب میں تھوڑا سا کام شروع کیا ، ان کے اندر سلمان اکرم راجہ جو سیکریٹری جنرل ہیں وہ اس کے اوپر خود آ کہ بیٹھ گئے کہ میں کمیٹی کا سربراہ ہوں.

تجزیہ کار محمد الیاس نے کہا کہ پہلے مذاکرات کی بات آ رہی تھی ، اب مذاکرات نہیں احتجاج کی کال ہے جس کے بارے میں انھوں نے خود کہہ دیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہ جی احتجاج ہو گا۔ جب کہ ایک طرف وہ آگیا کہ اس طرح کی بات ہوئی تھی کہ لے دے کہ بات کر لی جائے تو ظاہر ہے کہ انھوں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ کوئی ایسا مسئلہ نہیں کر رہے ، نہ کوئی باہر سے وفد بھی آیا ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی تجزیہ کار نے کہا کہ نہیں کر

پڑھیں:

پاکستان مخالف بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کی ایک اور مثال سامنے آگئی۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات نے بھارتی چینل ’’انڈیا ٹوڈے‘‘ کے بے بنیاد دعوؤں کی حقیقت واضح کرتے ہوئے بتایا کہ اس خبر کا کوئی مصدقہ ذریعہ موجود نہیں۔

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔ گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطے میں بدامنی پھیلانے میں مصروف ہے۔

پاکستانی وزارتِ اطلاعات و نشریات نے بھارتی چینل ’’انڈیا ٹوڈے‘‘ کے گمراہ کن دعوؤں کا پردہ چاک کردیا۔ بھارتی چینل نے جھوٹا دعویٰ کیا تھا کہ ’’افغان طالبان نے ایک پاکستانی داعش (ISIS) جنگجو کی ویڈیو جاری کی ہے‘‘۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق ویڈیو میں جھوٹا اعتراف کیا گیا کہ مبینہ دہشتگرد نے بلوچستان میں لشکرِ طیبہ سے منسلک کیمپوں میں تربیت حاصل کی اور داعش خراسان کے ساتھ افغانستان میں کارروائیوں میں حصہ لیا۔

پاکستان کی وزارتِ اطلاعات و نشریات نے واضح کیا کہ کسی بھی سرکاری یا مصدقہ طالبان چینل نے ایسی کوئی ویڈیو جاری نہیں کی۔ وزارت کے مطابق یہ من گھڑت خبر ’’انڈیا ٹوڈے‘‘ نے غیر مصدقہ ذرائع سے شائع کی اور دیگر بھارتی اداروں نے بھی بغیر کسی تصدیق کے اسے پھیلایا۔

وزارتِ اطلاعات نے مزید کہا کہ پاکستان کی وزارتِ خارجہ اور افغان طالبان کے ترجمان نے بھی کسی پاکستانی داعش جنگجو کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی۔

پاکستانی مؤقف کے مطابق بھارت ریاستی سرپرستی میں پاکستان مخالف بیانیہ کو فروغ دے رہا ہے، اور اپنے گودی میڈیا کے ذریعے جھوٹی خبروں اور پروپیگنڈا کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے تاکہ پاکستان میں بدامنی اور دہشتگردی کو ہوا دی جاسکے۔
 

متعلقہ مضامین

  • ابوظہبی ٹی10 لیگ: 1xBat مسلسل دوسرے سال بھی آفیشل اسپانسر مقرر
  • گرین بیلٹ پر بنے مین ہول میں بچہ گرنے کا واقعہ، سرچ آپریشن کلیئر قرار
  • سی پیک فیز ٹو کا آغاز ہو چکا، چین نے کبھی کسی دوسرے ملک سے تعلق نہ رکھنے کی شرط نہیں لگائی، احسن اقبال
  • پشاور، سی ٹی ڈی تھانے کے اندر بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا، اہلکار شہید
  • سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن پشاور کے اندر بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا، اہلکار شہید
  • ٹیرف مخالف اشتہار پر امریکی صدر سے معافی مانگی ہے: کینیڈین وزیر اعظم
  • وینزویلا کے اندر حملے زیر غور نہیں ہیں‘ ٹرمپ کی تردید
  • پاکستان مخالف بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے دوسرے ورلڈ کلچرل فیسٹیول کا افتتاح کردیا
  • سوڈان، امریکی ایجنڈا و عرب امارات کا کردار؟ تجزیہ کار سید راشد احد کا خصوصی انٹرویو