کاتانیا : معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ اور آئرش اداکار لیام کننگھم نے ایک انسانی ہمدردی مشن کے تحت غزہ کا رخ کر لیا ہے تاکہ اسرائیلی محاصرے کو چیلنج کیا جا سکے۔

فریڈم فلوٹیلا کولیشن کے مطابق ان کا امدادی جہاز "مدلین" اتوار کے روز اٹلی کی بندرگاہ کاتانیا سے روانہ ہوا۔ اس جہاز پر 12 رضا کاروں کا عملہ سوار ہے اور ان کے ہمراہ کچھ بنیادی لیکن علامتی امدادی سامان بھی موجود ہے۔

گریٹا تھنبرگ نے روانگی سے قبل کہا: "ہم یہ سب اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ جب تک ہم کوشش کرتے رہیں گے، ہم انسانیت کا دامن تھامے رکھیں گے۔ لیکن جیسے ہی ہم خاموش ہو جائیں گے، ہم سب کچھ ہار جائیں گے۔"

انہوں نے مزید کہا: "یہ مشن جتنا خطرناک ہے، اس سے کہیں زیادہ خطرناک دنیا کی خاموشی ہے، جو نسل کشی کے شکار افراد کے حق میں آواز نہیں اٹھا رہی۔"

یاد رہے کہ اسی تنظیم کا ایک اور جہاز "کانشس" رواں ماہ کے آغاز میں مالٹا کے قریب دو ڈرون حملوں کا نشانہ بنا تھا، جس کا الزام تنظیم نے اسرائیل پر عائد کیا۔ تاہم اسرائیل نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں صورتحال اکتوبر 2023 کے بعد سے بدترین ہے۔ حالیہ دنوں میں امدادی سرگرمیوں میں معمولی بحالی ہوئی ہے، تاہم عالمی اداروں نے "غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن" سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے جو کہ امریکہ اور اسرائیل کی پشت پناہی سے بنائی گئی ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ یہ فاؤنڈیشن غیرجانبدار نہیں اور امداد کے بدلے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کی کوشش کر رہی ہے۔


 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی کی سڑکوں پر گاڑی چلانے پر چالان نہیں انعام ہونا چاہیے: نبیل ظفر

پاکستان کے معروف اداکار نبیل ظفر نے دلچسپ انداز میں ای چالان سے متعلق سندھ حکومت پر تنقید کی ہے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار نے کراچی میں ای چالان کے نفاذ پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ کراچی کی سڑکوں پر گاڑی چلانے پر چلان نہیں انعام ہونا چاہیے، عوام کا مطالبہ۔

واضح رہے کہ 27 اکتوبر سے کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر فیس لیس ٹکٹنگ سسٹم (ای چالان) کے نظام کو نافذ کردیا گیا ہے، جس کے تحت بھاری جرمانے عائد کئے جا رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی 3 روز کے دوران 12 ہزار سے زائد ای چالان کئے گئے۔

متعلقہ مضامین

  •  افغانستان میں زلزلہ، ایران کا اظہارِ ہمدردی
  • حماس کا اسرائیل پر اسیر کی ہلاکت کا الزام، غزہ میں امداد کی لوٹ مار کا دعویٰ بھی مسترد
  • سندھ میں ڈینگی کے بڑھتے کیسز، پی ڈی ایم اے کا امدادی سامان روانہ
  • غزہ کی جنگ بندی اور انسانی بحران پر استنبول میں اعلیٰ سطح اجلاس، مسلم وزرائے خارجہ کی شرکت متوقع
  • کراچی کی سڑکوں پر گاڑی چلانے پر چالان نہیں انعام ہونا چاہیے: نبیل ظفر
  • عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟
  • غزہ کی امداد روکنے کیلئے "بنی اسرائیل" والے بہانے
  • تلاش
  • غزہ نسل کشی میں اسرائیل سمیت 63 ممالک ملوث
  • جب اسرائیل نے ایک ساتھ چونتیس امریکی مار ڈالے