امریکی ریاست کولوراڈو میں اسرائیل کے حق میں مظاہرے کے دوران حملے کی تفصیلات جاری
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جون ۔2025 )امریکہ میں حکام نے ریاست کولوراڈو کے شہر بولڈر کی پیٹرل اسٹریٹ کے علاقے میں اسرائیل کے حق میں مظاہرے کے دوران حملے کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایاہے کہ ممکنہ حملہ آوارمحمد صبری سلیمان مصری شہری ہے امریکی نشریاتی ادارے ”فاکس نیوز“کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص دو برس قبل امریکہ میں داخل ہوا تھا اس کی ویزا کی مدت ختم ہو چکی ہے اور وہ غیر قانونی طور پر وہاں مقیم ہے کولوراڈو پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی تفتیش دہشت گردانہ حملے کے طور پر کی جا رہی ہے تاہم ایسا نہیں لگتا کہ حملے میں کوئی دوسرا شریک تھا.
(جاری ہے)
بولڈر پولیس کے سربراہ اسٹیفن ریڈفرن کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب غزہ میں اسرائیلی قیدیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرہ کیا گیا یف بی آئی کے سربراہ کاش پٹیل نے اس واقعے کو ” ہدفی دہشت گرد حملہ“قرار دیا ہے ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ کولوراڈو حملے کا مشتبہ شخص حملے کے دوران ”فلسطین آزاد ہے“ کے نعرے لگا رہا تھا اور اس نے شعلہ پھینکنے والا ہتھیار(پیٹرول بم) استعمال کیا. ریاست کولوراڈو کے اٹارنی جنرل فل ویزر کا کہنا ہے کہ واقعے کو اس تناظر میں”نفرت پر مبنی جرم“سمجھا جا سکتا ہے کیوں کہ یہ حملہ ایک مخصوص گروہ کو نشانہ بنا کر کیا گیا تاہم بولڈر پولیس کے سربراہ نے کہا کہ کسی حتمی محرک کے بارے میں رائے دینا قبل از وقت ہو گا انہوں نے کہا کہ ہم فی الحال اسے دہشت گرد حملہ قرار نہیں دے رہے انہوں بتایا کہ8 متاثرین جلنے سے زخمی ہوئے ہیں . نشریاتی ادارے ”سی این این“ کے مطابق حملے میں 4 خواتین اور 4 مردوں سمیت 8 افراد زخمی ہوئے جن کی عمریں 52 سے 88 سال کے درمیان ہیں ،یہودی کمیونٹی کا ہفتہ وار اجتماع تھا جس میں حماس کی قید میں موجود یرغمالیوں کی حمایت کا اظہار کیا جاتا ہے ایک عینی شاہد نے بتایا کہ بعض متاثرین کی پتلون مکمل طور پر جل گئی تھی اور ایسا لگ رہا تھا کہ ان کی جلد ان کے جسم سے پگھل چکی ہے. عینی شاہد برائن ایچ نے سی این این کو بتایا کہ وہ اور ان کا خاندان باہر کھانے میں مصروف تھے جب ایک عورت قریب ہی واقع کاﺅنٹی کورٹ ہاﺅس سے تقریباً 100 گز کی دوری سے بھاگتی ہوئی آئی اور انہیں خبردار کیا کہ ایک شخص لوگوں پر آگ پھینک رہا ہے جس کے بعد برائن اٹھے اور صحن کی طرف دوڑے جہاں انہوں نے مشتبہ شخص کو اپنی پیٹھ پر ایک ٹینک اٹھائے دیکھا جو کسی باغبانی میں استعمال ہونے والے کیمیکل اسپرے جیسے لگ رہا تھا، انہوں نے مولوٹوف کوکٹیلز (پٹرول بم) بھی دیکھے. وائرل وڈیو میں حملہ آور کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے جس نے شرٹ اتاری ہوئی ہے اور زور زور سے نعرے لگا رہا ک”’صیہونیوں کا خاتمہ کرو!“، ’فلسطین کو آزاد کرو! اس کے ہاتھ میں دو بوتلیں بھی دیکھی جاسکتی ہیں سی این این نے بتایا کہ حملہ آور سلیمان نے ماضی میں امریکا میں پناہ لینے کی درخواست دی تھی وائٹ ہاﺅس کے نائب چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر کے مطابق سلیمان سیاحتی ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد غیر قانونی طور پر امریکا میں قیام پذیر تھا .
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کا کہنا ہے کہ کے مطابق بتایا کہ
پڑھیں:
امریکا, دہشت گردی کی کوشش ناکام، 5 افراد گرفتار
ایف بی آئی کے سربراہ کاش پٹیل نے بتایا ہے کہ امریکی ریاست مشی گن میں داعش سے متاثر گروہ کی جانب سے دہشت گردی کی سازش ناکام بنا دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایف بی آئی سربراہ نے بتایا ہے کہ امریکی ریاست مشی گن میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی کے سربراہ کاش پٹیل نے بتایا ہے کہ امریکی ریاست مشی گن میں داعش سے متاثر گروہ کی جانب سے دہشت گردی کی سازش ناکام بنا دی گئی ہے۔ کاش پٹیل نے بتایا کہ ہالووین ویک اینڈ پر ممکنہ حملے کا منصوبہ بنایا گیا تھا جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔ ایف بی آئی سربراہ نے بتایا کہ اس معاملے میں مشتبہ افراد نے "پمپکن ڈے" کے نام سے منصوبے پر آن لائن بات چیت کی تھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے کارروائی میں 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایف بی آئی سربراہ کے مطابق گرفتار افراد میں 16 برس کا ایک نوجوان بھی شامل ہے۔