پشاور:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے پشاور ہائیکورٹ میں باضابطہ درخواست دائر کر دی۔

درخواست پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری علی اصغر کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ مخصوص نشستیں تحریک انصاف کا آئینی اور قانونی حق ہیں۔

 درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس اہم معاملے میں پی ٹی آئی کو سُنا ہی نہیں گیا اور عدالت کو مخصوص نشستوں کے حوالے سے غلط معلومات فراہم کی گئیں، جس سے عدالتی فیصلہ متاثر ہوا۔ پشاور ہائیکورٹ کا 13 اور 14 مارچ 2024 کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور عدالت درخواست گزار کو اپنا مؤقف پیش کرنے کا موقع فراہم کرے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں۔

درخواست میں الیکشن کمیشن آف پاکستان سمیت دیگر کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے یہ قانونی قدم ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے جب پارٹی کا مؤقف ہے کہ مخصوص نشستوں پر ان کے آئینی حق کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، جو کہ نمائندگی کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

عدالت میں اس درخواست پر سماعت کی تاریخ کا اعلان جلد متوقع ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی گیا ہے

پڑھیں:

پشاور ہائیکورٹ؛مخصوص نشستوں کی تقسیم کیخلاف درخواست،ن لیگ کی اقلیت کی نشست پر ٹاس کی استدعا 

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ نے پشاور ہائیکورٹ میں مخصوص نشستوں کی تقسیم کیخلاف درخواست پر سماعت کے دوران اقلیت کی نشست پر ٹاس کی استدعا کردی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کی مخصوص نشستوں کی تقسیم کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست  پر سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس خورشیداقبال نے کی، مسلم لیگ ن کے وکیل نے کہاکہ مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ف کی صوبائی اسمبلی میں 7،7اراکین ہیں،ن لیگ کو 7اراکین کے تناسب سے 8مخصوص نشستیں دی گئیں،جے یو آئی کو 7اراکین کے تناسب سے 10مخصوص نشستیں دی گئی ہیں،ن لیگ کو خواتین کی ایک مخصوص نشست کم دی گئی،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ  اقلیت کی نشست بھی جے یو آئی ف کو دی گئی، اس پر بھی ٹاس ہونا چاہئے اوردرخواست پر فیصلے تک اراکین سے حلف نہ لیا جائے،وکیل جے یو آئی ف نے استدعا کی کی مجھے تھوڑا وقت دیا جائے،عدالت نے درخواست کی سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی کردی۔

اعظم سواتی کا پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے کیخلاف درخواست پر نیب، ایف آئی اے اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • مخصوص نشستوں کی تقسیم کیخلاف پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع
  • مخصوص نشستوں سے متعلق پاکستان تحریک انصاف نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی
  • مخصوص نشستوں سے متعلق پی ٹی آئی نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی
  • مخصوص نشستوں کی تقسیم پر پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ: الیکشن کمیشن کو فہرست دوبارہ جاری کرنے کا حکم
  • پشاور ہائی کورٹ: کے پی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی تقسیم کا الیکشن کمیشن کا اعلامیہ کالعدم قرار
  • کے پی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی تقسیم کا الیکشن کمیشن کا اعلامیہ کالعدم قرار
  • پشاور ہائیکورٹ ؛مخصوص نشستوں کی تقسیم کے خلاف مسلم لیگ ن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ 
  • خیبرپختونخوااسمبلی میں ایک اورجماعت نے مخصوص نشستوں کے حصول کے لیے عدالت کادروازہ کھٹکھٹادیا
  • پشاور ہائیکورٹ؛مخصوص نشستوں کی تقسیم کیخلاف درخواست،ن لیگ کی اقلیت کی نشست پر ٹاس کی استدعا