پاک بھارت جنگ بندی میں ٹرمپ کا کردار نہ ہونے کے بھارتی دعوے کو امریکا نے جھوٹا قرار دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز

واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی میں امریکی کردار سے انکار کو جھوٹا اور گمراہ کن قرار دے دیا ہے۔

محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ بعض بیانات خود ہی اپنی حقیقت ظاہر کر دیتے ہیں، اور جدید دور میں سچ جاننے کے لیے کسی ایک تبصرے پر انحصار نہیں کیا جاتا۔

ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ بعض آراء غلط ہوتی ہیں اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس مسئلے کو کافی واضح کر دیا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھی پاک بھارت مذاکرات میں شامل تھے اور ان کا کردار تسلیم کیا جانا چاہیے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارتی حکومت مسلسل یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ بندی میں امریکا کا کوئی کردار نہیں تھا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متعدد بار جنگ بندی کا سہرا اپنے سر لینے کا دعویٰ کیا ہے، اور اسی کردار پر انہیں نوبیل امن انعام کے لیے بھی نامزد کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپشاور کی عدالت کا پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کو اسفند یار ولی کو 10لاکھ ہرجانہ دینے کا حکم پشاور کی عدالت کا پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کو اسفند یار ولی کو 10لاکھ ہرجانہ دینے کا حکم افغان طالبان نے عالمی فوجداری عدالت کے سپریم لیڈر کی گرفتاری وارنٹ کو مسترد کر دیا غزہ مذاکرات میں پیشرفت، لیکن جنگ کے مکمل خاتمے پر اختلاف برقرار ہیں؛ اسرائیل عالمی فوجداری عدالت نے طالبان کے سینئر رہنماں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے بڑی خبر،، وزیراعظم کا تگڑا فیصلہ ،، ڈاکٹر محمد فخر الدین عامر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ،، تنزلی.

.. بیرسٹر گوہر کی عمران خان سے ملاقات، احتجاج میں عدم شرکت پر لوگوں کو پارٹی سے نہ نکالنے کی درخواست TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاک بھارت

پڑھیں:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برکس کو دھمکی دے دی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برکس تنظیم کو تنبیہ کرتے ہوئے سخت ردعمل دیا ہے۔

یہ بیان برکس کی جانب سے امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کی مذمت کے بعد سامنے آیا۔

امریکی صدر نے دھمکی دی کہ جو ملک بھی برکس کی امریکا مخالف پالیسیوں پر چلے گا، اُس پر اضافی 10 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس پالیسی سے کسی کو رعایت نہیں ملے گی، اس معاملے کی طرف توجہ دینے کا شکریہ۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ آج مختلف ممالک کو ٹیرف سے متعلق خطوط ارسال کردیےجائیں گے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس ہفتے کے دوران حماس کے ساتھ ڈیل ہوسکتی ہے، نیتن یاہو سے ایران کے ساتھ مستقل ڈیل پر کام کرنے پربات چیت کروں گا۔

دوسری جانب صدر ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم سے آج وائٹ ہاوس میں ملاقات کرینگے۔

متعلقہ مضامین

  • پاک بھارت جنگ بندی میں امریکی کردار نہ ہونے کا بھارتی دعوی جھوٹا قرار
  • پاک بھارت جنگ بندی میں واشنگٹن کا کردار نہ ہونے کا مودی سرکار کا دعویٰ جھوٹے قرار دے دیا گیا
  • پاک بھارت جنگ بندی میں امریکی کردار سے انکار  پر بھارت جھوٹا قرار
  • پاک بھارت جنگ بندی کے حوالے سے امریکا نے بھارتی بیانیہ مسترد کردیا
  • بھارتی روپیہ ایشیا کی بدترین کرنسیوں میں شامل؛ مودی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے
  • ایلون مسک کی ’امریکا پارٹی‘ ٹرمپ کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، ماہرین کا انتباہ
  • امریکا نے ہیئت تحریر الشام کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست سے نکال دیا، شام پر پابندیاں بھی ختم
  • ٹرمپ کا 14 ممالک پر بھاری ٹیرف کا اعلان، کون کون سے ممالک زد میں؟
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برکس کو دھمکی دے دی