ڈاکٹر واسع شاندار تنخواہ و مراعات چھوڑ کر انگلینڈ سے کوئٹہ کیوں واپس آگئے؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT
ہموطن غریبوں کا درد بانٹنے والے مسیحا ڈاکٹر واسع نے وطن کی محبت میں بیرون ملک 32لاکھ روپے کی تنخواہ چھوڑ کر کوئٹہ میں محض ڈیڑھ لاکھ روپے تنخواہ پر ملازمت کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ کے داؤد خان نے اپنی بنجر زمین کیسے آباد کی؟
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مسیحا کارڈیک سرجن کو سول ایوارڈ کے نامزدگی کا اعلان گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کیا۔
ڈاکٹر واسع ہارٹ سرجن ہیں اور انہوں نے این آئی سی وی ڈی میں خدمات سرانجام دیں اور بعد ازاں کوئٹہ میں اوپن ہارٹ سرجریز کرتے رہے۔
گزشتہ ایک سال سے وہ ملک انگلینڈ میں بطور ہارٹ سرجن خدمات سانجام دے رہے تھے۔
مزید پڑھیں: کوئٹہ کے نوجوان کا کمال: گھر کی چھت پر نایاب جانوروں کی پناہ گاہ بنا لی
وہ کہتے ہیں کہ وہ اپنی سرزمین کے غریب باسیوں کا علاج کرنے کی نیت سے پرتعیش زندگی چھوڑ کر واپس آگئے۔ مزید تفصیل جانیے منان مندوخیل کی اس ویڈیو رپورٹ میں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انگلینڈ پلٹ ڈاکٹر واسع کوئٹہ کوئٹہ ڈاکٹر ہارٹ سرجن.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کوئٹہ کوئٹہ ڈاکٹر ہارٹ سرجن ڈاکٹر واسع
پڑھیں:
بسکٹ میں سوراخ کیوں ہوتے ہیں؟ حیران کن وجہ جانیے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بچوں کے ساتھ ساتھ بڑے بھی شوق سے بسکٹ کھاتے ہیں، اسی لیے یہ کبھی ناشتے تو کبھی شام کی چائے کا لازمی حصہ بن جاتے ہیں۔
مگر کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ مختلف ذائقوں میں تیار کیے جانے والے بسکٹ، خاص طور پر کریم والے یا ڈبوں میں ملنے والے بسکٹ، پر یہ ننھے ننھے سوراخ کیوں ہوتے ہیں؟
اکثر لوگ ان سوراخوں کو محض ڈیزائن یا خوبصورتی کا حصہ سمجھتے ہیں، حالانکہ حقیقت میں یہ بسکٹ بنانے کے عمل میں نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق بسکٹ پر بنائے گئے ان سوراخوں کو ’ڈوکر ہولز‘ کہا جاتا ہے، اور ان کا مقصد بیکنگ کے دوران پیدا ہونے والی گرم بھاپ کو باہر نکلنے کا راستہ دینا ہے تاکہ بسکٹ صحیح طرح سے پک سکیں۔