data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (نمائندہ جسارت)مسلم لیگ نون کے رہنما و سابق وزیر خارجہ خرم دستگیر نے کہا ہے کہ حافظ سعید اور مسعود اظہر کی بھارت حوالگی کا بیان بلاول زرداری کی پارٹی پالیسی ہوسکتی ہے ، اس کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں، ایسے بیان سے پہلے ریاست سے گفتگو لازمی ہے، بلاول کو وضاحت دینی چاہیے ،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کا دہشت گردی سے متعلق بیانیہ اب دنیا میں پٹ رہا ہے جبکہ پاکستان نے دنیا کے سامنے خود کو ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر پیش کیا ہے۔خرم دستگیر نے کہا کہ حافظ سعید اور مسعود اظہر کی بھارت حوالگی سے متعلق بلاول کا بیان ان کی پارٹی کی پالیسی ہو سکتی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

امریکی ریاست ساؤتھ کیرولینا میں ریسٹورنٹ کے اندرفائرنگ:4افراد ہلاک،20زخمی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ساؤتھ کیرولینا: امریکی ریاست ساؤتھ کیرولینا میں ایک ریسٹورنٹ کے اندر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور دیگر 20 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بیوفورٹ کاؤنٹی کے شیرف کے دفتر سے جاری بیان میں بیایا گیا کہ فائرنگ کا واقعہ ساؤتھ کیرولینا کے ساحلی قصبے سینٹ ہیلینا جزیرے میں پیش آیا اور کئی افراد فائرنگ سے زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں مزید 4 کی حالت تشویش ناک ہے۔

حکام کے مطابق واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے لیکن مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا اور ہلاک ہونے والے افراد کے نام بھی جاری نہیں کیے۔

شیروف کے آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جس وقت فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اس وقت سیکڑوں افراد وہاں موجود تھے، یہ واقعہ سب کے لیے ایک دردناک اور مشکل ہے۔

واضح رہے کہ ساؤتھ کیرولینا کا سینٹ ہیلینا آئس لینڈ افریقی نژاد شہریوں کا مرکز تصور کیا جاتا ہے اور اس سے گولہ گیچی کہا جاتا ہے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • پنجاب اسمبلی ، مقامی حکومت بل 2025ءکثرتِ رائے سے منظور
  • بچیوں کو جدید تعلیم کی فراہمی پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ ہے، سعید غنی
  • سہیل آفریدی کے دہشتگردی کےخلاف جنگ کے متعلق خیالات سامنےآگئے
  • افغان سر زمین پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہی ہے، حافظ نعیم
  • افغان حکومت سمجھ لے بھارت کبھی بھی آپ کا دوست نہیں ہوسکتا؛ حافظ نعیم الرحمان
  • امریکی ریاست ساؤتھ کیرولینا میں ریسٹورنٹ کے اندرفائرنگ:4افراد ہلاک،20زخمی
  • طالبان کو کہتا ہوں بھارت کبھی آپ کا خیر خواہ نہیں ہو سکتا، بھارت پر یقین نہ کریں، حافظ نعیم الرحمان
  •  بھارت کبھی آپ کا خیر خواہ نہیں ہو سکتا،اس پر یقین نہ کریں، حافظ نعیم الرحمان کاافغان طالبان کوپیغام
  • کوشش ہوگی کہ ہوم گراؤنڈ پر زیادہ سے زیادہ میچز جیتیں، شان مسعود کی ٹیسٹ سیریز سے قبل گفتگو
  • پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا لڑکیوں کے عالمی دن پر پیغام