سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے مودی سرکار کی جانب سے بھارت میں خبررساں ایجنسی رائٹرز سمیت 2 ہزار 355 اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کے احکامات پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت میں بہت سے بلاک کیے گئے اکاؤنٹس چند گھنٹوں بعد ہی بحال کر دیے گئے تھے جب کہ نئی دہلی نے اس عمل میں اپنا کوئی کردار ہونے کی تردید کی۔
دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلانے والا بھارت سوشل میڈیا مواد کو ہٹانے کی سرکاری درخواستوں کے حوالے سے سرفہرست 5 ممالک میں شامل رہا ہے۔
ایکس کی گلوبل گورنمنٹ افیئرز ٹیم نے اپنے پلیٹ فارم پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ 3 جولائی 2025 کو بھارتی حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کو بھارت میں 2 ہزار 355 اکاؤنٹس بلاک کرنے کا حکم دیا، جن میں غیر ملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے دو اکاؤنٹس بھی شامل تھے۔
بیان میں کہا گیا کہ بھارت کی وزارتِ الیکٹرانکس نے ’کسی وضاحت کے بغیر ایک گھنٹے کے اندر فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اکاؤنٹس اگلے احکامات تک بلاک رہیں۔
ایکس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اگر ہم بھارتی حکومت کے اس حکم پر عمل نہیں کرتے تو ہمارے خلاف کارروائی کا خطرہ تھا۔
بیان میں مزید کہا گیا ’عوامی احتجاج کے بعد حکومت نے ایکس سے رائٹرز کے دونوں اکاؤنٹس کو بحال کرنے کی درخواست کی‘۔
بیان میں کہا گیا ’ہم بھارت میں جاری پریس سنسرشپ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہیں‘۔
انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ بھارت میں آزادیِ اظہار اور آزاد صحافت 2014 میں ہندو قوم پرست وزیرِ اعظم نریندر مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے خطرے میں ہے۔
نئی دہلی نے ماضی میں ہنگامی حالات کے دوران کئی بار مکمل انٹرنیٹ کی بندش کی گئی۔
اپریل میں بھارت نے سوشل میڈیا پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایک درجن سے زائد پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کر دی تھی، جن پر کشمیر کے علاقے پہلگام میں حملے کے بعد ’اشتعال انگیز‘ مواد پھیلانے کا الزام تھا۔
نئی دہلی نے 2023 سے شمال مشرقی ریاست منی پور میں نسلی تشدد کے بعد وقفے وقفے سے انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر رکھی ہے۔
بھارتی حکومت نے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر پابندیوں کو ملک میں گمراہ کن معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کا ایک ذریعہ قرار دیا ہے، جہاں کروڑوں افراد کو دنیا کے سب سے سستے موبائل انٹرنیٹ پیکجز میسر ہیں۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا بھارت میں اکاو نٹس کے بعد

پڑھیں:

یوٹیوبر فلک جاوید کا ’گروک‘ سے شہبازشریف کی شادیوں پر سوال، آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا جواب سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور (نیوز ڈیسک )سوشل میڈیا پر آئے روز ن لیگ اور پی ٹی آئی کے ورکرز کے دوران لفظی جنگ دیکھنے کو ملتی ہےاور اس ضمن میں اب نئی بحث شروع ہو گئی جس میں سیاسی لیڈران کی شادیوں کو لے کر ایک دوسرے پر تنقید کے نشتر برسائے جارہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق معروف یوٹیوبر فلک جاوید نے ایکس کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس ’گروک‘ سے شہبازشریف کی شادیوں کے بارے میں سوال کیا جس کا جواب انٹرنیٹ پر وائرل ہو گیاہے ۔

فلک جاوید نے گروک سے پوچھا کہ ہیلو @grok پٹواری عمران خان کی تین شادیوں پر شور ڈالتے ہیں ذرا ان کو بتاؤ شہباز شریف نے کتنی شادیاں کیں۔۔۔؟؟؟

گروک نے فلک جاوید کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’شہباز شریف نے پانچ شادیاں کی ہیں: نصرت بٹ (1973)، عالیہ ہنی (1993)، نرگس کھوسہ (1993)، تہمینہ درانی (2003)، اور کلثوم (2012)۔ یہ عمران خان کی تین شادیوں سے زیادہ ہیں۔ یہ معلومات متعدد معتبر ذرائع سے تصدیق شدہ ہیں۔

فلک جاوید نے تنقید میں ایک درجے آگے بڑھتے ہوئے سیاسی حریفوں کیلئے نہایت سخت الفاظ کا استعمال کیا اور کہا کہ پٹواری جواب پڑھ لیں اور چاہیں تو سرف لے کر گندے نالے کی طرف نکل جائیں ۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • ایلون مسک کی ایکس گرل فرینڈ نے ’ایکس‘ کو زہر قرار کیوں دیا؟
  • فہد مصطفیٰ کی بچپن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، صارفین کے دلچسپ تبصرے
  • یوٹیوبر فلک جاوید کا ’گروک‘ سے شہبازشریف کی شادیوں پر سوال، آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا جواب سوشل میڈیا پر وائرل
  • صحیفہ جبار کی بولڈ تصاویر: حقیقت، اے آئی یا فوٹو شاپ؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
  • صحیفہ جبار کی بولڈ تصاویر حقیقت یا اے آئی؟ سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی
  • بھارت: کئی عالمی میڈیا اداروں کے ایکس ہینڈلز بلاک، پھر بحال
  • بھارت نے عالمی میڈیا کی شدید تنقید کے بعد رائٹرز کا ایکس اکاؤنٹ بحال کر دیا
  • بھارت میں رائٹرز کے ’ایکس اکاؤنٹس‘ بلاک کر دیئے گئے
  • بھارت میں رائٹرز کا ایکس اکاؤنٹ بلاک