کراچی، بارش برسانے والا سسٹم نکل گیا، شام تک ہلکی بارش کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT
کراچی:
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد پر اثرانداز ہونے والا بارش برسانے والا سسٹم کراچی سے نکل چکا ہے، تاہم اس کے اثرات اب بھی موجود ہیں جس کے باعث فضا میں نمی اور بادلوں کی آمدورفت جاری ہے۔
شہرِ قائد میں حالیہ بارشوں کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ ٹھنڈی ہوائیں، معتدل درجہ حرارت اور جزوی بادل شہریوں کے چہروں پر تازگی لے آئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں موجودہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
ادارے کے مطابق شام تک شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان موجود ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔