لاہور:۔ ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ مون سون کا دسواں اسپیل آج ختم ہوگیا، اب پنجاب میں کسی بڑی بارش کا امکان نہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے کہا کہ اب پانی جنوبی پنجاب میں داخل ہوچکا ہے، بھارت کی جانب سے ستلج میں ہائی فلڈ کا الرٹ آیا ہے، اس وقت گنڈا سنگھ سے دولاکھ 53ہزار کا ریلا گزر چکا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ بھارت کے تھین ڈیم میں پانی کی سطح 11فٹ نیچے آگئی ہے، راوی پر 34ہزار کیوسک پانی آ رہا ہے، قصور میں 3لاکھ 11ہزار کیوسک سے دولاکھ 53ہزار کیوسک پر آگیا ہے، آئندہ ایک دو روز میں نارمل سطح پر آجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تینوں دریاﺅں میں اب کوئی سیلابی ریلے کی آمد متوقع نہیں، بارشوں کا سلسلہ تھم چکا ہے، 4 سے 5 دنوں میں اپر دیہات نارمل کی طرف جانا شروع ہوں گے۔

عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ تریموں پر تین لاکھ کیوسک کا ریلہ ہے اس میں بھی کمی آرہی ہے، پنجند میں اس وقت تین لاکھ سے زائد کا ریلہ گزر رہا ہے، گڈوکے مقام پر چار لاکھ سے زائد کیوسک کا ریلہ ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ 32سے زائد گاﺅں میں اس وقت پانی ہے، گجرات اور نارووال سائیڈ سے لوگ کیمپوں سے گھروں میں جا رہے ہیں، حکومت نے 488کیمپ لگائے، حکومتی کیمپوں میں 80ہزار لوگ رہائش پذیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈھائی لاکھ لوگ میڈیکل کیمپس سے سہولیات حاصل کر چکے ہیں، 21 لاکھ سے زائد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے، پنجاب میں 66قیمتی جانوں کا نقصان ہو چکا ہے۔پنجاب میں ساڑھے 19 لاکھ ایکڑ زرعی رقبے کو نقصان ہوا، ساتھ پنجاب میں پانی کے تیز بہاﺅ کے باعث مشکلات کا سامنا رہا ہے، پنجاب کی تاریخ میں یہ پانی کے بڑے ریلے آئے ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جلالپور پیر والا سے 2700لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، ابھی بھی 70 کے قریب کشتیاں جلالپور پیر والہ میں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن ہوا جس میں افواج پاکستان ریسکیو اور حکومتی ادارے شریک ہوئے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ چکا ہے

پڑھیں:

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

فوٹو: آن لائن 

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔

 تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔

منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا